تونلے ساپ
(Tonlé Sap سے رجوع مکرر)
تونلے ساپ (Tonlé Sap) ((خمیر: ទន្លេសាប) بین الاقوامی اصواتی ابجدیہ: [tunle: sa:p]، "بڑا تازہ پانی دریا", لیکن عام طور پر ترجمہ "عظیم جھیل") کمبوڈیا کے لیے خاص اہمیت کا حامل ایک مشترکہ جھیل اور دریا کا نظام ہے- تونلے ساپ جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی میٹھے پانی کی جھیل ہے۔ تونلے ساپ دو وجوہات کے لیے غیر معمولی ہے: اس کا بہاؤ سال میں دو بار تبدیل ہوتا ہے اور اس کا جھیل بنانے والا حصہ موسموں کے ساتھ غیر معمولی طور پر کم اور زیادہ ہوتا رہتا ہے- نومبر سے مئی، کمبوڈیا کے خشک موسم میں تونلے ساپ پنوم پن کے مقام پر دریائے میکانگ میں شامل ہو جاتا ہے۔ تاہم، جون سے شروع ہونے والی سال کی شدید بارشوں میں تونلے ساپ دوباہ ایک عظیم جھیل بناتا ہے۔
تونلے ساپ Tonlé Sap | |
---|---|
ناسا مصنوعی سیارہ تصویر | |
جغرافیائی متناسق | 12°53′N 104°04′E / 12.883°N 104.067°E |
بنیادی کمی | تونلے ساپ دریا |
نکاسی طاس ممالک | کمبوڈیا |
رقبہ سطح | 2,700 کلومیٹر² (عام) 16,000 کلومیٹر² (مون سون) |