عنفہ
(Turbines سے رجوع مکرر)
عَنفَہ (turbine) ایک دواری انجن (rotary engine) ہوتا ہے جو پانی (یا کوئی اور سیال) یا ہوا کو استعمال کرتے ہوئے اپنی توانائی اخذ کرتا ہے۔ claude burdin نے اس اصطلاح turbine کو سب سے پہلے استعمال کیا تھا۔ اردو میں اس کا متبادل عنف سے بنایا جاتا ہے جس کے معنی قوی، شدت اور تندخوئی کے آتے ہیں اور عربی زبان کا یہ لفظ اردو لغات میں بھی پایا جاتا ہے،[1] اس کی جمع عنفات کی جاتی ہے۔ بعض لغات میں اسے turbine کا متبادل چرخاب (یعنی آبی چرخہ) بھی آتا ہے جو اپنے مفہوم میں آب تک محدود ہونے کی وجہ سے ہمیشہ turbine کا درست متبادل نہیں بن پاتا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ایک اردو لغت کے موقع پر لفظ عنف کا اندراج