مثالی و غیرمثالی

(Typical سے رجوع مکرر)

مثالی اور غیر مثالی کے الفاظ بکثرت استعمال ہوتے ہیں مگر بعض اوقات انکا مفہوم خاصہ مبہم ہو جاتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ان کو مختلف سیاق و سباق میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ صفحہ خاص طور پر سائنسی مضامین میں مثالی (typical) اور غیر مثالی (atypical) کے مفہوم کو واضح کرنے کے لیے وجود میں آیا ہے۔

مثالی ترمیم

کوئی بھی ایسی شے، بات، صیغہ یا جسم (جاندار یا غیرجاندار) جو اس متعلقہ چیز کے ایک نمونے کے طور پر لیا جاسکے یا اس میں وہی خواص ہو جو معمول کے مطابق اس شے میں ہونے چاہیں تو اس کو مثالی کہا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر جگر کے خلیات کو خرد بین میں دیکھنے پر وہ ایسے ہی نظر آتے ہیں کہ جیسا کہ جگر کے خلیات کو ہونا چاہیے تو ان کو مثالی جگر کے خلیات کہا جائے گا۔

غیر مثالی ترمیم

کوئی بھی ایسی شے، بات، صیغہ یا جسم (جاندار یا غیر جاندار) جو اس متعلقہ چیز سے جس سے وہ بنا ہو (یا جس سے بنا ہوا یا نکلا ہوا اسے تسلیم کیا گیا ہو)، مختلف ہو تو اس کو غیر مثالی کہا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر دماغ کے خلیات کو خردبین سے دیکھنے پر وہ ایسے نظر نا آتے ہوں جیسا کہ معمول کے مطابق اور فطری طور پر دماغ کے خلیات کی ساخت ہوتی ہے تو پھر ان کو غیر مثالی دماغی خلیات کہا جائے گا۔


ضد ابہام صفحات کے لیے معاونت یہ ایک ضد ابہام صفحہ ہے۔ ایسے الفاظ جو بیک وقت متعدد معانی پر مشتمل ہوں یا متفرق شعبہ ہائے فنون سے وابستہ ہوں، انہیں ضد ابہام صفحہ کہا جاتا ہے۔ اگر کسی اندرونی ربط کے ذریعہ آپ اس صفحہ تک پہونچے ہیں تو، آپ اس ربط کو درست کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں تاکہ وہ ربط درست اور متعلقہ صفحہ سے مربوط ہو جائے۔ مزید تفصیل کے لیے ویکیپیڈیا:ضد ابہام ملاحظہ فرمائیں۔


حوالہ جات ترمیم