یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور

لاہور میں واقع ایک قدیمی انجینئرنگ یونیورسٹی۔
(UET Lahore سے رجوع مکرر)

یونیورسٹی آف انجینئری اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور یا جامعہ انجینئری و ٹیکنالوجی، لاہور جس کو عرف عام میں یو ای ٹی، لاہور بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کی سب سے پرانی انجینئری یونیورسٹی ہے۔ یہ یونیورسٹی ایک سرکاری جامعہ ہے جس کا سربراہ یعنی چانسلر گورنر پنجاب ہوتا ہے۔ جبکہ انتظامی سربراہ وائس چانسلر ہوتا ہے۔ اس جامعہ میں فی الوقت 6 فیکلٹیز ہیں جن کے تحت 23 ڈیپاٹمنٹس کام کر رہے ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق، یونیورسٹی آف انجینئری اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور ملک کی چند بہترین انجینئری یونیورسٹوں میں سے ایک ہے۔[1][2] QS World University Rankings کی جانب سے 2010ء میں یونیورسٹی آف انجینئری اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور کو دنیا میں 281ویں نمبر پر قرار دیا گیا۔[3]

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور
 

معلومات
تاسیس 1921
نوع سرکاری
الكوادر العلمية 741
محل وقوع
شہر لاہور
ملک پاکستان
شماریات
طلبہ و طالبات 8865 (سنة ؟؟)
الدمية UETian
ویب سائٹ www.uet.edu.pk

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے معیار اور تحقیق کی بنیاد پر پاکستانی جامعات کی درجہ بندی 2013 کا اعلان کیا ہے۔ جس کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئری اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور ہندسیات و ٹیکنالوجی کے زمرے میں دوسرے نمبر پر ہے۔

یونیورسٹی جامعات انجمن دولت مشترکہ کی رکن بھی ہے۔[4]

تاریخ

ترمیم
 
جامعہ انجینئری و ٹیکنالوجی، لاہور

1921ء میں مغلپورہ ٹیکنیکل کالج کا قیام اس وقت کے انگریز گورنر ایڈورڈ ڈگلس میکلاگن کی جانب سے عمل میں لایا گیا۔ جو آگے جا کر یونیورسٹی آف انجینئری اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور بن گیا۔ جامعہ کی مختصر تاریخ کچھ یوں ہے۔

  • 1921ء مغلپورہ ٹیکنیکل کالج
  • 1923ء میکلاگن انجینئری کالج
  • 1932ء جامعہ پنجاب سے الحاق
  • 1961ء جامعہ کی توسیع اور نیا نام West Pakistan University of Engineering & Technology
  • 1971*ء جامعہ کو یونیورسٹی آف انجینئری اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور (University of Engineering and Technology, Lahore) کا نام دے دیا گیا جو اب تک یہی ہے۔
موجودہ طلبہ و طالبات کی تعداد 8865
موجودہ پی ایچ ڈی طلبہ 188
کیمپس کی تعداد 4
ڈیپاٹمنٹس کی تعداد 33
تحقیقی مراکز 14
فیکلٹی ارکان کی تعداد 741 (بشمول 122 بی ایچ ڈی)
فیکلٹی ارکان جو پی ایچ ڈی کر رہے ہیں بیرون ملک 180

لوکل 37

انڈر گریجوایٹس پروگرامز 29
پوسٹ گریجوایٹس پررگرامز 55
معاونتی سٹاف 1707
ہوسٹلز 16 (2700 طلبہ)
کیفے ٹیریا 5
کھیل کی میدان 5
آمدورفت کی سہولیات 49 بسیں
سٹوڈینٹس سروس سنٹرز 2

Source: [1]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ uet.edu.pk (Error: unknown archive URL)

محل وقوع

ترمیم
 
جی ٹی روڈ لاہور

جامعہ جی ٹی روڈ، بیگم پورہ، لاہور (31°34′42.34″N 74°21′31.90″E / 31.5784278°N 74.3588611°E / 31.5784278; 74.3588611) میں واقع ہے۔ جامعہ شالامار باغ سے چند کوس کی فاصلے پر ہے۔ یہ ایک گنجان آباد علاقہ ہے۔ جامعہ کے سات بڑے دروازے میں جن کا نمبر شمار 0 سے 6 تک ہے۔ عام طور ہر گیٹ نمبر 3 ہی کو بطور داخلی راستہ استعمال کی جاتا ہے۔

کیپمس (جامعہ کار)

ترمیم
  • جامعہ انجینئری و ٹیکنالوجی، لاہور (مرکزی)
  • جامعہ انجینئری و ٹیکنالوجی، کالا شاہ کاکو
  • رچنا کالج برائے انجینئری و ٹیکنالوجی، گوجرانوالہ
  • جامعہ انجینئری و ٹیکنالوجی، لاہور، فیصل آباد
  • جامعہ انجینئری و ٹیکنالوجی، لاہور، نارووال

عالمانہ

ترمیم

جامعی شعبہ جات

ترمیم
 
شعبہ فن تعمیر اور منصوبہ بندی

یو ای ٹی لاہور بیچلر، ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ ڈگری مندرجہ ذیل شعبہ جات کے تحت پیش کرتا ہے۔

شعبہ جات

ترمیم
 
شعبہ برقیاتی انجینئری

تحقیقی مراکز

ترمیم
 
لیزر اور اوپٹرونکس سینٹر

جامعہ میں اس وقت 16 تحقیقی مراکز کام کر رہے ہیں

قومی مکتبہ برائے ہندسیاتی علوم

ترمیم
 
قومی مکتبہ برائے ہندسیاتی علوم

قومی مکتبہ برائے ہندسیاتی علوم (The National Library of Engineering Science) مرکزی مکتبہ ہے جس میں 400 قارئین کے لیے بیٹھنے کی گنجائش کے ہے۔ اس میں 125،000 سے زائد کتابیں موجود ہیں۔ ہندسیاتی موضوعات کے علاوہ، بنیادی علوم، معاشرتی علوم، ادب اور اسلامیات پر بھی کافی پڑھنے کا مواد بھی دستیاب ہیں۔ لیکن زیادہ تر مجموعہ خالص علوم، اطلاقی علوم اور ٹیکنالوجی کا احاطہ کرتا ہے۔

جامعہ کے مرکزی مکتبہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ حال ہی میں لجنہ اعلی تعلیم (ہائر ایجوکیشن کمیشن) کی طرف سے پاکستان میں ہندسیاتی و تکنیکی تعلیم کے لیے بنیادی وسائل کے مرکز کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

یہ جامعہ انجینئری و ٹیکنالوجی، لاہور میں اللہ ہو چوک کے سامنے میں تین منزلہ عمارت ہے۔ اس کا افتتاح فیصل بن عبد العزیز آل سعود نے کیا۔

بیرونی روابط

ترمیم

قابل ذکر سابق طلبہ

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "HEC University Ranking"۔ 20 جولا‎ئی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2011 
  2. UET - HEC Rankings
  3. http://www.topuniversities.com/university-rankings/world-university-rankings/2010/subject-rankings/technology
  4. "ACU members"۔ ACU members۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 ستمبر 2013 

صارفی خانہ

ترمیم

اگر آپ کا تعلق یونیورسٹی آف انجینئری اینڈ ٹیکنالوجی سے ہے تو آپ مندرجہ ذیل صارفی خانہ استعمال کر سکتے ہیں۔

{{صارف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی}}

UETیہ صارف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا موجودہ یا سابقہ طالب علم ہے۔


{{صارف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی 2}}

 یہ صارف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا موجودہ یا سابقہ طالب علم ہے۔