ونڈوز 8
(Windows 8 سے رجوع مکرر)
ونڈوز 8 مائیکروسافٹ ونڈوز کا ایک منصوبہ ہے جو ونڈوز اشتغالی نظام کے سلسلے میں ذاتی کمپیوٹر پر استعمال کے لیے بنایا گیا ہے جبکہ اس کو برمیزی گھریلو اور تجارتی شمارندوں (desktop computer) کے علاوہ لیپ ٹاپ (laptop)، لوحی شمارِندوں (tablet pc) اور گھریلو تھیٹر شمارندوں (home theater PC) پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
تصنیع اصدار (rtm - release to manufacturing) یکم اگست 2012 کو واقع ہوئی جبکہ 26 اکتوبر، 2012 پر عام دستیابی کے لیے جاری کیا گیا تھا۔[2]
ڈویلپر | مائیکروسافٹ |
---|---|
آپریٹنگ سسٹم خاندان | اشتغالی نظام |
فعالی حالت | موجودہ |
سورس ماڈل | حق ملکیت |
مارکیٹنگ ہدف | ذاتی شمارندہ |
پلیٹ فارم | IA-32, x86-64, and ARM [1] |
کرنل قسم | ہائبرڈ |
لائسنس | حق ملکیت |
رسمی ویب سائٹ | windows |
نئی خصوصیات
ترمیممیٹرو انٹرفیس
ترمیمونڈوز 8 میں ایک نیا یوزر انٹرفیس (user interface) استعمال کیا گیا ہے جسے میٹرو ڈیزائن زبان (metro design language) میں تخلیق کیا گیا ہے۔
میٹرو ایک نیا ٹائل کی طرح پر ایک نیا آغاز تظاہرہ دے گا جیسا کہ ونڈوز فون اشتغالی نظام میں ہے۔
دیگر خصوصیات
ترمیم- انٹرنیٹ ایکسپلورر 10
- ونڈوز میں مائیکروسافٹ کے اکاؤنٹ استعمال کرتے ہوئے داخل نوشتہ (login) ہوں۔
- میٹرو اطلاقی مصنع لطیف کی خریداری اور ڈاؤنلوڈ (download) صرف ونڈوز سٹور ہو سکے گی۔
- دو نئے تصدیقی طریقوں کو شامل کیا گیا ہے
- تصویری پارلفظ (picture password) جس سے صارفین کو ایک تصویر پر تین مختلف مقامات میں تین نقاشی (drawing) کر کے داخل نوشتہ (login) کی اجازت ملتی ہے۔
- پن لاگ ان جس میں چار رقمی پارلفظ (password) استعمال ہوتا ہے۔
- فائل ایکسپلورر میں ربن ٹول بار شامل ہے۔
- ہائبرڈ بوٹ ٹیکنالوجی کے استعمال سے تیز سٹارٹ ممکن بنایا گیا ہے۔
- دو نئے ریکوری افعال شامل کیے گئے ہیں۔
- یو ایس بی 3 اب مقامی طور پر قابل استعمال ہے۔
- مقفل تظاہرہ (lock screen) ایک گھڑی اور اطلاعات دکھاتا ہے۔
- ٹاسک منیجر کو دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے
- ایکس باکس لائیو ادماج (integration).
- ذخیرہ کاری (storage) صارفین کو مجازی ڈرائیو میں مختلف سائز کی ہارڈ ڈسک کو اکٹھا کرنے اور مررنگ (mirroring) کی اجازت دے گا۔
- خاندانی حفاظت کے لیے والدین کو بچوں کی سرگرمیاں محدود کرنے کی صلاحیت۔
- ونڈوز ڈفینڈر میں اب اینٹی وائرس صلاحیتیں موجود ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Microsoft Announces Support of System on a Chip Architectures From Intel, AMD, and ARM for Next Version of Windows"۔ Microsoft۔ 5 January 2011۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اکتوبر 2011
- ↑ "Windows 8's delivery date: October 26". ZDNet. CBS Interactive. July 18, 2012. Retrieved September 17, 2012.