آخری وار
آخری وار (فرانسیسی: Coup de grâce) ایک فرانسیسی تعبیر ہے جس کے معنی کسی زخمی شخص یا جانور کو موت کی نیند سلانا ہے۔[1][2] اسے موت راحت بھی کہا جا سکتا ہے۔ کسی انسان یا جانور پا ایسے حالات آجاتے ہیں کہ اس کا مرجانا اس کے زندہ رہنے سے بہتر ہوتا ہے۔ اسی کے لیے اس تعمیر کا استعمال ہوتا ہے۔ مثلاً کسی فوجی، مریض، زخمی جانور یا کسی لا علاج بیماری سے دوچار ایسا شخص جس کی زندگی خود اس کے لیے عذاب بن گئی ہو۔ یا کسی جنگ میں شامل کسی زخمی فوجی جوان کو موت رحمت دی جاتی ہے جس تک طبی مدد پہنچنا ممکن نہ ہو۔ مثلا سزائے موت دینے کے لیے، زندہ مگر زخمی انسان کو موت راحت دینے کے لیے، جنگ میں اس زخمی فوجی کو آسان موت دینے کے لیے جو شدید زخمی ہو مگر طبی امداد ممکن نہ ہو، ایسی صورت میں اس کے دل یا سر میں گولی ماری جاتی ہے۔ عموما سر سے پچھلے حصہ کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ یہ تعبیر ایسے موقع بھی استعمال ہوتی ہے جب کسی تقریب کا علامتی خاتمہ ہو رہا ہو۔ مثلاً “ملک کی معیشت گذشتہ برسوں سے لچر تھی۔ کورونا کی وبا نے اس پر آخری وار کیا۔“[2]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- لغوی معنی coup de grâce ویکشنری پر