آدھونہ بھبانی (جنہیں اپنے مابعد شادی نام آدھونہ اختر سے جانا جاتا ہے) ایک مشاطہ/ ہیئر اسٹائلسٹ ہیں اور ٹی ایل سی پر آنے والے پروگرام بی بلنٹ کی شریک میزبان ہیں۔[2]

آدھونہ اختر
معلومات شخصیت
پیدائش (1967-03-30) 30 مارچ 1967 (عمر 57 برس)
لیورپول، انگلستان[1]
رہائش ممبئی، بھارت
شہریت مملکت متحدہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات فرحان اختر (شادی. 2000; divorced 2016)
اولاد 2
تعداد اولاد 2   ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مشاطہ (ہیئر اسٹائلسٹ)
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

آدھونہ کی پیدائش بنگالی والد ڈاکٹر آشیش بھبانی کے یہاں ہوئی۔ بچپن میں آدھونہ باقاعدگی سے اپنی ماں کے ساتھ برطانیہ میں واقع ایک سیلون میں جایا کرتی تھی۔ بعد میں انھوں نے شمال مغربی انگلینڈ میں واقع ورتھگٹن ہیئر نامی سیلون کے ایک تربیتی کورس میں داخلہ لے لیا۔ آدھونہ نے صرف 17 سال کی عمر میں 21 سے کم عمرقومی مشاطی مقابلے (جونئر ہیر اسٹائلسٹ چیمپئن شپ) میں حصہ لیا اور اسے جیت لیا تھا۔

انھوں نے اپنا پہلا سیلون جون 1998ء میں ممبئی میں اپنے بھائی اور کاروباری شریک اوش بھبانی کے ساتھ مل کر کھولا تھا۔ مگر بعد میں اس کا نام تبدیل کر کے بی بلنٹ رکھ دیا۔ بی بلنٹ بھارت کے سب سے مشہور ہیئر اسٹائل سیلون میں سے ایک ہے جو اسٹائل میگزین کے کور، بالی وڈ فلموں یا سیلون گاہکوں کے لیے اسٹائل کرتا ہے۔ 2014ء میں بی بلنٹ نے اپنی مصنوعات کا ایک سلسلہ جاری کیا جو خاص طور پر بھارتی موسم کو ذہن میں رکھ بنائی گئی تھی، جس سے ہر کسی کو اپنی خامیوں کو دور کرنے اور گھر بیٹھے سیلون کی طرح اسٹائل حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔[3]

بالی وڈ

ترمیم

انھوں نے ہیئر سٹائلسٹ کے طور پر اپنے بالی وڈ کیریئر کا آغاز 2001ء میں فرحان اختر کی دل چاہتا ہے سے کیا تھا۔ یہ فلم کئی طریقوں سے ایکرہنمایانہ فلم تھی۔ فلم کے فنکاروں کے طور کو بھی ذہن میں رکھتے ہوئے بالوں کا اسٹائل سجھانا، یہ ان کے سامنے کافی بڑا چیلنج تھا، چونکہ انھیں ہر اداکار کی سٹائل کے مطابق خصوصی ہیر اسٹائل بنانے تھے، جیسا کہ-عامر خان، سیف علی خان اور اکشے کھنہ، یہ فلم ان کے کاروبار اور بال کی صنعت کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہوئی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Tavishi Paitandy (20 July 2012) Rastogi۔ "Personal Agenda: Adhuna Akhtar"۔ Hindustan Times۔ 2014-03-14 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-03-11 {{حوالہ ویب}}: الوسيط غير المعروف |deadurl= تم تجاهله (معاونت)اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: عددی نام: مصنفین کی فہرست (link)
  2. "Adhuna Akhtar can't relate to the term 'star wife' | Hindi Movie News - Times of India"۔ 2013-11-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-03-28
  3. "BBLUNT"۔ www.bblunt.com۔ 2019-01-05 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-01-21