آرتھررچرڈسن (آسٹریلین کرکٹر)

آرتھر جان رچرڈسن (پیدائش: 24 جولائی 1888ء سیون ہل، کلیئر، جنوبی آسٹریلیا) | (وفات: 23 دسمبر 1973ء سیمفور، ایڈیلیڈ، جنوبی آسٹریلیا، ) ایک آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی تھا جس نے نو ٹیسٹ میچ کھیلے۔

آرتھر رچرڈسن
ذاتی معلومات
پیدائش24 جولائی 1888(1888-07-24)
کلیئر، جنوبی آسٹریلیا
وفات23 دسمبر 1973(1973-12-23) (عمر  85 سال)
سیمفور، جنوبی آسٹریلیا
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا آف اسپن گیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 118)19 دسمبر 1924  بمقابلہ  انگلینڈ
آخری ٹیسٹ14 اگست 1926  بمقابلہ  انگلینڈ
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1918/19–1926/27جنوبی آسٹریلیا
1927/28–1929/30ویسٹرن آسٹریلیا
امپائرنگ معلومات
ٹیسٹ امپائر2 (1935–1935)
فرسٹ کلاس امپائر14 (1934–1937)
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس
میچ 9 86
رنز بنائے 403 5,238
بیٹنگ اوسط 31.00 41.57
100s/50s 1/2 13/16
ٹاپ اسکور 100 280
گیندیں کرائیں 1,812 17,083
وکٹ 12 209
بولنگ اوسط 43.41 31.36
اننگز میں 5 وکٹ 0 7
میچ میں 10 وکٹ 0 1
بہترین بولنگ 2/20 6/28
کیچ/سٹمپ 1/– 34/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 29 اگست 2020

کیریئر ترمیم

وہ دیہی جنوبی آسٹریلیا کے کلیئر میں پیدا ہوئے، رچرڈسن نے سیون ہلز کرکٹ کلب کے لیے کرکٹ کھیلنا شروع کی اور جب 1911/12ء کے سیزن سے قبل کلب کو ختم کر دیا گیا تو وہ کیبوں گا کرکٹ کلب میں منتقل ہو گئے اور اسٹینلے کرکٹنگ ایسوسی ایشن کی بیٹنگ اور باؤلنگ اوسط دونوں میں سرفہرست رہے۔ 92.20 کی اوسط پر 738 رنز بنائے اور 8.00 کی اوسط سے 40 وکٹیں حاصل کیں[1] انھوں نے 1924-25ء میں دورہ کرنے والی انگلش ٹیم کے خلاف چار ٹیسٹ کھیلے اور 1926ء میں انگلینڈ کا دورہ کیا، پانچوں ٹیسٹ کھیلے اور لیڈز میں تیسرے ٹیسٹ میں سنچری بنائی[2]

تعارف ترمیم

آرتھر رچرڈسن ان چند آسٹریلوی باشندوں میں سے ایک تھے جو تماشوں سے کھیلتے تھے۔ انھوں نے جنوبی آسٹریلیا کے لیے اول درجہ کرکٹ کھیلی، زیادہ تر بطور اوپننگ بلے باز اور آف اسپن بولر، 1918-19ء سے 1926-27ء تک۔ اپنے آخری سیزن میں اس نے 67.44 پر 607 رنز بنا کر جنوبی آسٹریلیا کو شیفیلڈ شیلڈ جیتنے میں مدد کی، جس میں کوئنز لینڈ کے خلاف 232 رنز کی اننگز بھی شامل تھی۔ اکتوبر 1927ء میں انھیں ویسٹرن آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن نے دو سالہ معاہدے کے لیے بطور اسٹیٹ کوچ مقرر کیا[3] اور انھوں نے 1927-28ء سے 1929-30ء تک مغربی آسٹریلیا کے لیے چند فرسٹ کلاس میچز کھیلے۔ 1922-23ء میں ایم سی سی کے خلاف جنوبی آسٹریلیا کے لیے کلاس اسکور 280 رنز 242 منٹ میں بنائے، جب وہ آسٹریلیا میں لنچ سے قبل سنچری بنانے والے پہلے شخص بن گئے۔ان کی بہترین باؤلنگ 1926ء میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے خلاف میچ میں سامنے آئی جب انھوں نے 28 رن پر 6 اور 36 رن پر 5 دیے۔ رچرڈسن نے 1930ء کی دہائی میں لنکاشائر لیگ میں بیک اپ اور برنلے کرکٹ کلبوں کے لیے کھیلا۔ ٹوڈمورڈن کرکٹ کلب کے گراؤنڈ میں اپنے پہلے میچ میں رچرڈسن اس منظر سے اتنا متاثر ہوا کہ اس نے ٹوڈمارڈن کے کھلاڑی فریڈ روٹ کو اپنی باؤلنگ رن اپ میں روک دیا تاکہ وہ اس منظر کی تعریف کر سکے۔ انھوں نے 1929ء میں لنکا شائر لیگ کے سیزن میں 1193 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا، جسے بعد میں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ایورٹن ویکس نے پیچھے چھوڑ دیا۔

کوچنگ ترمیم

وہ 1930ء میں جنوبی آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن کی کوچنگ میں واپس جنوبی آسٹریلیا آئے جبکہ جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز میں بھی کوچنگ کی۔ 1935ء میں، کوئنز رائل کالج، پورٹ آف اسپین میں کوچنگ کے دوران، رچرڈسن نے ویسٹ انڈیز اور دورہ کرنے والی انگلش ٹیم کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں میں بطور امپائر خدمات انجام دیں۔ انھوں نے 1936-37ء میں شیفیلڈ شیلڈ کے کئی میچوں میں امپائرنگ بھی کی یہ گمان بھی کیا جاتا ہے کہ شاید آرتھر رچرڈسن کا وک رچرڈسن سے کوئی تعلق ہو ایسا نہیں ہے، جو آسٹریلیا اور جنوبی آسٹریلیا کی ٹیموں میں ان کے ہم عصر ہیں۔ انھوں نے ایک ہی میچ میں اپنی اول درجہ کرکٹ شروع کی اور چھ سال بعد ایک ساتھ ان کے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوا۔

انتقال ترمیم

آرتھر رچرڈسن 23 دسمبر 1973ء سیمفور، ایڈیلیڈ، جنوبی آسٹریلیا میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ ان کی عمر 85 سال 152 دن تھی۔[4]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم