03 نومبر 2021ء کو، 30 سے زائد مسافروں کو لے کر راولپنڈی جانے والی 40 نشستوں والی بس پلندری، ضلع سدھنوتی، آزاد جموں و کشمیر میں کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 27 افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوئے۔ [1][2][3][4]

تاریخ03 نومبر 2021ء
زخمی7

بس نے تحصیل ہیڈ کوارٹر بلوچ سے اپنا سفر شروع کیا تھا اور 7 کلومیٹر کے مشکل سفر کے بعد گاڑی میں فنی خرابی پیدا ہو گئی۔ بس پہلے سڑک کے بائیں جانب پہاڑ سے ٹکرا گئی اور پھر اچانک مڑ کر 500 میٹر سے زیادہ گہری کھائی میں جاگری۔ جائے وقوعہ کے قریب پکوڑے بیچنے والے ایک شخص نے بس کو گرتے ہوئے دیکھا اور فون کے ذریعے بلوچ سے 2 کلومیٹر دور ماجھیاری گاؤں کے مذہبی رہنما کو آگاہ کیا۔ انھوں نے اسپیکر سے اس کا اعلان کیا، مذہبی رہنما نے مقامی لوگوں سے متاثرین کی مدد کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ [3]

پانچ زخمیوں کو ضلع کوٹلی جبکہ تین کو بلوچ ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ [5] زخمیوں میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما اور آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیر سردار فاروق احمد طاہر بھی امدادی ٹیموں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ [3] علاقے میں حادثات عام ہیں بالخصوص دیہی علاقوں میں جہاں سڑکیں خستہ حال ہیں۔ [6]

گذشتہ ماہ پونچھ اور نیلم اضلاع میں دو حادثات میں چار طالب علموں سمیت 32 مسافر زخمی ہوئے تھے جبکہ تیسرے حادثے میں مظفر آباد میں 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔ [3]

آزاد کشمیر کے وزیراعظم، سردار عبدالقیوم خان نیازی اور مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ [7] سردار عبد القیوم خان نیازی نے انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ [8]

حوالہ جات

ترمیم

 

  1. "آزاد کشمیر میں بس کا خوفناک حادثہ، خواتین و بچوں سمیت 27 افراد جاں بحق، 7 زخمی"۔ jang.com.pk 
  2. "Azad Kashmir bus plunges into ravine, 27 killed | SAMAA"۔ Samaa TV 
  3. ^ ا ب پ ت Tariq Naqash (نومبر 3, 2021)۔ "22 killed as Rawalpindi-bound bus falls into ravine in AJK"۔ DAWN.COM 
  4. "23 dead as bus plunges into ravine in Azad Kashmir"۔ Dunya News 
  5. "23 die as coach plunges into ravine in Azad Kashmir"۔ www.geo.tv 
  6. "23 killed as bus plunges into ravine in Pakistan-administered Kashmir"۔ www.aa.com.tr 
  7. "شہباز شریف کامسافر بس کے حادثے پر اظہار افسوس"۔ UrduPoint 
  8. "23 dead as bus plunges into ravine in Azad Kashmir"۔ نومبر 3, 2021