عبد القیوم خان نیازی

آزاد کشمیری سیاست دان اور آزاد کشمیر کے 13ویں وزیر اعظم

سردار عبد القیوم خان نیازی ایک آزاد کشمیری سیاست دان اور آزاد کشمیر کے 13ویں وزیر اعظم ہیں۔ [1] [2] [3] نیازی نے 2021 کا قانون ساز اسمبلی کا الیکشن عباس پور پونچھ سے جیتا۔ سردار عبد القیوم نیازی 33 ووٹ لے کر وزیر اعظم منتخب ہوئے جبکہ حزب اختلاف کے امیدوار پی پی پی کے لطیف اکبر نے 15 ووٹ لیے۔ اسمبلی کے کل ارکان کی تعداد 53 ہے جس میں ووٹنگ کے وقت 48 ارکان موجود تھے۔[4] سردار عبد القیوم نیازی پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے پونچھ ڈویژن میں واقع علاقے عباس پور کے ایک سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ درہ شیر خان نامی گاؤں میں 1969 میں پیدا ہوئے۔ ان کا خاندان 1947 میں انڈین زیر انتطام کشمیر سے ہجرت کر کے لائن آف کنٹرول کے اس جانب آیا تھا۔ ان کا گاؤں درہ شیر خان پاکستان اور انڈین زیر انتظام کشمیر کے درمیان واقع لائن آف کنٹرول کے ساتھ متصل ہے اور اکثر کراس بارڈر فائرنگ کی زد میں رہتا ہے۔

عبد القیوم خان نیازی
آزاد کشمیر کے 13ویں وزیر اعظم
آغاز منصب
4 اگست 2021
صدر سردار محمد مسعود خان
راجہ فاروق حیدر خان
 
رکن آزاد کشمیر اسمبلی
آغاز منصب
25 جولائی 2021
سردار خان بہادر خان
 
رکن آزاد کشمیر اسمبلی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1969ء (عمر 54–55 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سرکاری ملازم ،  سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

عبد القیوم نیازی نے آزاد کشمیر کے 2021 کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر حلقہ ایل اے 18 عباس پور سے 24 ہزار841 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ۔ اس الیکشن میں ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے چوہدری یاسین گلشن نے 16ہزار 64 ووٹ حاصل کیے۔ انھیں اپنے سیاسی حریف پر مجموعی طور پر آٹھ ہزار سات سو 77 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی۔

عبد القیوم خان نیازی اس سے قبل ریاستی جماعت آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کا حصہ تھے۔ وہ 2016 کے الیکشن کے بعد تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔ انھوں نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے 2006 الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی اور ان کے پاس2011 تک کابینہ میں مختلف وزارتوں کے قلمدان رہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "PTI's Abdul Qayyum Niazi elected Azad Kashmir's new prime minister"۔ www.geo.tv (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اگست 2021 
  2. Dawn.com (2021-08-04)۔ "PTI's Abdul Qayyum Niazi elected new prime minister of AJK"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اگست 2021 
  3. "PM Imran names Abdul Qayyum Niazi for AJK PM slot"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اگست 2021 
  4. عبد القویم وزیراعظ آزاد کشمیر منتخب ہو گئے