آصف جیلانی
سینئر صحافی، کالم نگار اور ممتاز براڈ کاسٹر
جامعہ ملیہ دلی کے استاد شیخ عبد الواحد سندھی کے فرزند تھے، آصف جیلانی لندن میں مقیم پاکستانی صحافی تھے۔ انھوں نے اپنے صحافتی کرئیر کا آغاز روزنامہ امروز، کراچی سے کیا۔ 1959ء سے 1965ء تک دہلی میں روزنامہ جنگ کے نمائندہ رہے۔ 1965ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران انھیں دہلی کی تہاڑ جیل میں قید بھی کیا گیا۔ 1973ء سے 1983ء تک یہ روزنامہ جنگ، لندن کے ایڈیٹر رہے۔ اس کے بعد بی بی سی اردو سے منسلک ہو گئے اور 2010ء تک وہاں بطور پروڈیوسر اپنے فرائض انجام دیتے رہے۔ اب یہ ریٹائرمنٹ کے بعد کالم نگاری کر رہے ہیں۔ آصف جیلانی کو International Who’s Who میں یوکے میں اردو صحافت کا رہبر اول قرار دیا گیا ہے۔[1]انکا ہفتہ وار تجزیاتی کالم اخبار جہاں کی زینت بھی بنتارہا۔
تصانیف
ترمیموفات
ترمیم3 اپریل 2023ء کو پیر کی دوپہر لندن میں انتقال کر گئے، وہ عارضہ کینسر میں مبتلا تھے، قبرستان صحافی کالونی لاہور میں تدفین کی گئی ،