آغا شاعر قزلباش

مترجم قرآن، ادیب، شاعر، ڈراما نویس

آغا شاعر قزلباش دہلوی (پیدائش: 5 مارچ 1871ء — وفات: 11 مارچ 1940ء) اردو کے نامورشاعر، مترجم قرآن، ڈراما نویس تھے۔ ان سب سے بڑا کارنامہ قرآن کا اردو میں منظوم ترجمہ ہے۔

آغا شاعر قزلباش
معلومات شخصیت
پیدائش 5 مارچ 1871ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دہلی ،  برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 11 مارچ 1940ء (69 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور ،  برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ شاعر ،  ادیب ،  مترجم ،  ڈراما نگار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حالات زندگی

ترمیم

آغا شاعر قزلباش 5 مارچ 1871ء کو دہلی، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے [1][2][3]۔ ان اصل نام آغامظفر علی بیگ قزلباش تھا۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم عربی و فارسی کی گھر پر حاصل کی۔ اس ک بعد عربک اسکول دہلی میں تعلیم پائی[1]۔ ابتدائی ابتدا میں وہ نواب احمد سعید طالب دہلوی کے شاگرد تھے، پھر حیدرآباد دکن جانے کا اتفاق ہوا تو وہاں داغ دہلوی کی شاگردی اختیار کی اور وہیں سے شوخیٔ مضمون اور روزمرہ کا بے تکلف استعمال آپ کے کلام کا جز و لازمی بن گیا۔[3]

آغا شاعر قزلباش ایک اچھے ڈراما نگار بھی تھے۔ انھوں نے جو چند ڈرامے لکھے ان میں حور عرب اور قتل بے نظیر زیادہ مشہور ہوئے۔ وہ ترجمہ کرنے میں بھی کمال کا درجہ رکھتے تھے۔ ان کا سب سے بڑا کارنامہ قرآن پاک کا منظوم ترجمہ ہے۔ اس کے علاوہ آپ نے عمر خیام کے رباعیات کا بھی منظوم اردو ترجمہ کیا جو خمکدہ ٔ خیام اور رباعیات خیام کے نام سے اشاعت پزیر ہوئے۔ آپ کی شعری تصانیف میں تیر و نشر، آویزہ گوش، دامن مریم اور پرواز کے نام شامل ہیں۔ آپ کا ایک نثری مجموعہ خمارستان کے نام سے بھی شائع ہوا تھا۔[3]

تصانیف

ترمیم
  • خمکدہ ٔ خیام (رباعیات عمر خیام کا ترجمہ)
  • حورِ جنت(ڈراما)
  • ارمان (ناول)
  • ترجمہ قرآن مجید منظوم
  • خُمارستان (مضامین)
  • بلبلانِ فارس (تذکرہ)
  • تیر و نشر ( شاعری)
  • آویزہ گوش ( شاعری)
  • دامن مریم ( شاعری)
  • پرواز ( شاعری)

وفات

ترمیم

آغا شاعر قزلباش 11 مارچ 1940ء کو لاہور، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں وفات پاگئے۔[3][2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب ص 174، مصنفینِ اردو، سید زوار حسین، حالی پبلشنگ ہاؤس "کتاب گھر"، دہلی، 1939ء
  2. ^ ا ب آغا شاعر قزلباش، سوانح و تصانیف ویب، پاکستان
  3. ^ ا ب پ ت آغا شاعر قزلباش، پاکستانی کنیکشنز، برمنگھم برطانیہ[مردہ ربط]