آندھی 1975ی کی ایک بالی وڈ ہندوستانی سیاسی ڈراما ہندی زبان کی فلم ہے جس میں سنجیو کمار اور سچترا سین نے مرکزی کردار اداکیے تھے اور اس کی ہدایت کاری گلزار نے کی تھی۔ اس وقت یہ الزام لگایا گیا تھا کہ یہ فلم اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی زندگی اور ان کے ناراض شوہر کے ساتھ ان کے تعلقات پر مبنی تھی، لیکن حقیقت میں، یہ فلم، سیاست دان تارکیشوری سنہا اور اندرا گاندھی کی داستان سے متاثر تھی۔ [1] کہانی کئی سالوں کے بعد ایک اجنبی جوڑے کی اتفاقی ملاقات پر مبنی ہے، جب بیوی آرتی دیوی، جو اب ایک معروف سیاست دان ہے، انتخابی مہم کے دوران اپنے شوہر کے زیر انتظام ہوٹل میں ٹھہرتی ہے۔[2] یہ فلم راہول دیو برمن کے تخلیق کردہ گانوں کے لیے مشہور ہے، جن کے بول گلزار نے لکھے تھے اور کشور کمار اور لتا منگیشکر نے گایا تھا۔

آندھی
Aandhi
فلم کا پوسٹر
ہدایت کارگلزار
پروڈیوسرJ. Om Prakash
گلزار
تحریرکملیشور
منظر نویسگلزار
Bhushan Banmali
ستارےسنجیو کمار
سچترا سین
موسیقیآر ڈی برمن
گلزار(نغمہ نگار)
سنیماگرافیK. Vaikunth
ایڈیٹرWaman Bhonsle
Gurudutt Shirali
پروڈکشن
کمپنی
Mehboob Studio
Natraj Studio
تاریخ نمائش
  • 14 فروری 1975ء (1975ء-02-14)
(بھارت)
دورانیہ
133 منٹ
ملکبھارت
زبانہندی زبان

بنگالی سنیما کی معروف اداکارہ سچترا سین، جنھوں نے چند ہندی فلموں میں بھی کام کیا، نے آرتی دیوی کا مرکزی کردار ادا کیا۔

بدقسمتی سے اس فلم کو مکمل طور پر ریلیز کی اجازت نہیں دی گئی کیونکہ مسز گاندھی اقتدار میں تھیں۔ فلم کی ریلیز کے چند ماہ بعد 1975 کی قومی ایمرجنسی کے دوران اس پر پابندی لگا دی گئی۔ اس فلم پر ماڈل الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ کی مبینہ خلاف ورزی کی بنیاد پر پابندی عائد کی گئی تھی، یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس سے کانگریس پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس لیے الیکشن کمیشن نے فلم کو ریلیز کرنے سے روک دیا۔ قومی ایمرجنسی کے اعلان کے ساتھ ہی پابندی میں مزید اضافہ ہو گیا۔ پابندی نے فوری طور پر فلم کو قومی موضوع بنا دیا۔[3] 1977 کے قومی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی شکست کے بعد، حکمراں جنتا پارٹی نے اس پر سے پابندی اٹھا لی اور اس کا پریمیئر سرکاری ٹیلی ویژن چینل پر کیا گیا۔ [4]یہ فلم سچترا سین کے کیریئر کی ایک اہم فلم ثابت ہوئی اور ان کی آخری ہندی فلم بھی، کیونکہ وہ 1978 میں فلموں سے یکسر ریٹائر ہوگئیں۔ 23 ویں فلم فیئر ایوارڈز میں، انھیں فلم فیئر بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا، جب کہ سنجیو کمار نے بہترین اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ جیتا۔ اس فلم نے ہی بہترین فلم کا فلم فیئر کریٹکس ایوارڈ جیتا تھا۔

کہانی ترمیم

جے کے (یہ کردار سنجیو کمار نے ادا کیاتھا) ایک ہوٹل کے مینیجر ہوتے ہیں۔ ایک دن انھوں نے ایک سیاست دان کی شراب کے نشے میں دھت بیٹی آرتی (سچترا سین) کو بہادری سے ایک خطرے سے بچاتے ہیں۔ آرتی کو جے کے سے پیار ہو جاتا ہے اور ان دونوں نے ایک چھوٹی سی تقریب میں شادی کر لی۔ کچھ سالوں کے بعد، شادی شدہ جوڑے کو بہت سے اختلافات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے انھوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا. برسوں بعد، جے کے اور آرتی دوبارہ اس وقت ملتے ہیں جب وہ آرتی ایک معروف اور چوٹی کی سیاست دان ہیں۔ علیحدگی کے باوجود، دونوں میں محبت برقرار ہوتی ہے لیکن اس ڈر سے کہ ان کا نام داغدار ہو جائے اور ان کے کیریئر کو خطرہ ہو، آرتی آگے قدم نہیں بڑھانا چاہتی۔ لیکن آخر کار جب مخالف پارٹی آرتی دیوی کو بدنام کرنے کے لیے ریلی نکالتی ہے اور ان کی توہین کرتی ہے، وہ وہاں پہنچ جاتی ہے اور عوام اور ووٹروں کو سمجھاتی ہے کہ اس نے اپنے شوہر اور خاندان کو اس ملک کے لوگوں کی خدمت کے لیے چھوڑا ہے۔ لوگ اس پر یقین کرتے ہیں اور اس کی تقریر اور قربانی سے واقعی متاثر ہوتے ہیں۔ جے کے بھی وہاں پہنچ کر اس کا ساتھ دیتے ہیں، وہ بہت خوش ہوتی ہے اور وہاں سے چلی جاتی ہے۔ وہ الیکشن جیتتی ہے اور خوشی خوشی زندگی گزارتی ہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. Lalit Mohan Joshi 2002, p. 123.
  2. Chatterjee 2003, p. 247.

بیرونی روابط ترمیم

بیرونی وڈیو
  Full movie یوٹیوب پر