آنندی گوپال جوشی

پہلی بھارتی خاتون معالج

پونے شہر سے تعلق رکھنے والی آنندی گوپال جوشی ( پیدائش:31 مارچ، 1865ء - وفات : 26 فروری، 1887ء) پہلی بھارتی خاتون معالج تھیں جنھوں نے 1886ء میں ریاستہائے متحدہ میں گریجویشن مکمل کیا۔ جس دور میں خواتین کا تعلیم حاصل کرنا انتہائی مشکل سمجھا جاتا تھا، اس وقت طب کی تعلیم حاصل کرنا ایک بڑا کارنامہ ہے۔ ان کی شادی نو سال کی عمر میں ان سے قریب 20 سال بڑے گوپال راؤسے ہوئی تھی۔ جب 14 سال کی عمر میں وہ ماں بنیں اور ان کی پہلی اولاد کی موت 10 دنوں میں ہو گئی تو انھیں بہت بہت صدمہ ہوا۔

آنندی بائی جوشی
Anandibai Joshi
آنندی گوپال جوشی

معلومات شخصیت
پیدائش 31 مارچ 1865(1865-03-31)
کلیان، بھارت، بمبئی پریزیڈنسی، برطانوی راج
وفات 26 فروری 1887(1887-20-26) (عمر  21 سال)
پونے، بمبئی پریزیڈنسی، برطانوی راج
مدفن پوکیپسی   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عارضہ سل   ویکی ڈیٹا پر (P1050) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات گوپال راؤ جوشی
عملی زندگی
مادر علمی ویمنز میڈیکل کالج آف پنسلوانیا
پیشہ طبیبہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان مراٹھی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 
آنندی گوپال راؤ جوشی

اپنی اولاد کو کھو دینے کے بعد انھوں نے یہ قسم کھائی کہ وہ ایک دن ڈاکٹر بنیں گی اور اس طرح کی المناک اموات کو روکنے کی کوشش کریں گی۔ ان کے شوہر گوپال راؤ نے بھی ان کا بھرپور تعاون کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

آنندی جوشی کی شخصیت خواتین کے لیے ایک مثال ہے۔ انھوں نے سنہ 1886ء میں اپنے خواب کو حقیقت کا روپ دیا۔ جب انھوں نے یہ فیصلہ کیا تھا، معاشرے میں ان پر خاصی تنقید ہوئی تھی کہ ایک شادی شدہ ہندو عورت کسی بیرونی ملک (پنسلوانیا) جاکر ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کرے۔ لیکن آنندی ایک باہمت خاتون تھیں، انھوں نے ان تنقیدوں کی ذرا بھی پروا نہیں کی۔ یہی وجہ ہے کہ انھیں پہلی بھارتی خاتون ڈاکٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔

ڈگری مکمل کرنے کے بعد جب آنندی ‌بھارت واپس لوٹیں تو ان کی صحت گرنے لگی اور کچھ ہی دنوں میں وہ وفات پا گئیں۔ اس وقت ان کی عمر صرف بائیس برس کی تھی۔ یہ سچ ہے کہ آنندی جوشی نے جس مقصد کے لیے ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کی تھی، اس میں وہ پوری طرح سے کامیاب نہیں ہو پائیں، لیکن انھوں نے سماج میں وہ مقام حاصل کیا، جو آج بھی ایک مثال ہے۔

حوالہ جات

ترمیم