درانی
درانی یا ابدالی، شاخوں کا اصل مرکز پنجپائی زیرک قبائل جو پاکستان کشمیر اور افغانستان میں پایا جانے والا پشتونوں کا سب سے بڑا قبیلہ ہے۔ ان میں درانی قبیلے کے کچھ لوگ ایران میں بھی پائے جاتے ہیں۔ دراصل درانی قبیلے کا پرانا نام ابدالی تھا جو بعد میں درانی ہو گیا۔
دراني | |
---|---|
ابدالی سرداروں کے ہاتھوں سنہ 1747ء میں قندہار کے مقام پر احمد شاہ دُرِ دُراں کی تاج پوشی | |
گنجان آبادی والے علاقے | |
افغانستان پاکستان | |
زبانیں | |
پشتو | |
مذہب | |
اسلام |
اٹھارویں صدی کے وسط میں احمد شاہ ابدالی نے درانی سلطنت کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد " پادشاہ در دران " (موتیوں کا موتی بادشاہ) کا لقب جرگے کے سردار نصر الله خان نورزئی احمد شاه کو دیا۔ اس نے قندھار کے ارد گرد پشتون قبائل کو متحد کیا اور اپنا نام احمد شاہ ابدالی سے تبدیل کر کے احمد شاہ درانی رکھا۔ بعد میں پورا قبيلہ درانی نام سے جانا جانے لگا۔ احمد شاہ کے دور حکومت سے لے کر آج تک افغانستان کے تمام حکمرانوں کا تعلق اسی قبيلہ سے ہے۔ افغانستان کے سابقہ شاہی خاندان کا تعلق اسی قبيلے سے ہے۔ اور طالبان سپریم لیڈر ہِبت الله اخوندزاده بھی درانی کے ذیلی شاخ نورزئی سے تعلق رکھتے ہیں۔
درانی قبيلے ميں خواندگی کی شرح 25 فيصد ہے جو ارد گرد کے دوسرے پشتون قبائل کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے اس قبيلے کے لوگ دوسرے قبائل کے لوگوں سے زيادہ روشن خيال مانے جاتے ہیں۔ درانی پشتونوں کا ایک بڑا حصہ بیوروکریٹس، سرکاری حکام، تاجروں اور فوج کے بڑے افسروں پر مشتمل ہے۔[حوالہ درکار]