ابراج البیت سعودی عرب کے شہر مکہ میں زیر تعمیر ایک عمارت ہے جو 2010ء میں مکمل ہوگی۔ یہ حجم کے اعتبار سے دنیا کی سب سے بڑی اور سعودی عرب کی سب سے بلند عمارت ہوگی جس کی بلند 785 میٹر ہوگی۔ اس طرح وہ دنیا کی بلند ترین عمارات میں سے ایک ہوگی۔

ابراج البیت ٹاورز
ابراج البيت
جنوری 2017ء میں مسجد الحرام سے لی گئی ابراج البیت کی ایک تصویر
عمومی معلومات
قسممتفرق استعمال:
ہوٹل، رہائشی
مقاممکہ، سعودی عرب
آغاز تعمیر2004
اونچائی
تعمیراتی601 میٹر (1,972 فٹ)[1]
اوپر کی منزل558.7 میٹر (1,833 فٹ)[1]
مشاہدہ گاہ558.7 میٹر (1,833 فٹ)[1]
تکنیکی تفصیلات
منزلوں کی تعداد120 [1]
منزل رقبہمینار: 310,638 میٹر2 (3,343,680 فٹ مربع)
تعمیر: 1,575,815 میٹر2 (16,961,930 فٹ مربع)[1]
ڈیزائن اور تعمیر
معماردار الہندسہ ماہر تعمیرات
اہم ٹھیکیدارمجموعہ بن لادن

اس زیر تعمیر عمارت کو مسجد حرام سے ملحقہ علاقے میں تعمیر کیا جا رہا ہے جس کا مقصد حجاج کرام اور رمضان کے مہینے میں عمرہ کرنے والے افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر انھیں رہائش کی بہتر سہولیات مہیا کرنا ہے۔

ابراج البیت 7 عمارتوں کا مجموعہ ہوگا جس میں ایک 4 منزلہ خریداری مرکز اور 8 ہزار گاڑیاں کھڑی کرنے کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔ رہائشی برج میں مستقل رہائشی سہولیات میسر ہوں گی جبکہ دو ہیلی پورٹ اور ایک مجلسی مرکز بھی اس میں تعمیر کیا جائے گا۔ مجموعی طور پر اس میں 65 ہزار افراد رہائش اختیار کرسکیں گے۔

ابراج البیت کی مرکزی عمارت کی بلندی 577 میٹر یعنی (1893 فٹ) ہوگی جبکہ اس کی کل منزلیں 76 ہوں گی۔

اس عمارت میں شامل 7 برج، ان کی بلندی اور تکمیل کے سال درج ذیل ہیں :

عمارت نام بلندی سالِ تکمیل
ہوٹل ٹاور 577 میٹر 2010ء
حجر 260 میٹر 2009ء
زمزم 260 میٹر 2006ء
مقام 240 میٹر 2008ء
سارہ 240 میٹر 2008ء
مروہ 240 میٹر 2006ء
صفا 240 میٹر 2007ء
فائل:Comparison four face clocks.jpg
چند مشہور چہار رخی گھڑیوں کا موازنہ۔
اوپر بائیں: میٹروپولیٹن ٹاور
نیچے بائیں: ایلن بریڈلے گھنٹہ گھر (سابقہ سب سے بڑا گھنٹہ گھر)
وسط: ابراج البیت
اوپر دائیں: بگ بین گھنٹہ گھر
نیچے دائیں: ریملن گھڑی

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت ٹ "Makkah Royal Clock Tower Hotel - The Skyscraper Center"۔ Council on Tall Buildings and Urban Habitat۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-10-25

بیرونی روابط

ترمیم

باضابطہ ویب گاہ

ابراج البیت، اسکائی اسکریپر ویب گاہ