مرکزی مینیو کھولیں

سعودی بن لادن یا مجموعہ بن لادن (SBG) سعودی عرب کے بن لادن خاندان کی ملکیت اثاثوں کی ایک کثیر القومی تعمیراتی اور ہولڈنگ کمپنی ہے۔ اس کا صدر دفتر جدہ، سعودی عرب میں واقع ہے۔ مجموعہ بن لادن نے حال ہی میں جدہ میں دنیا کی سب سے بلند عمارت برج مملکت تعمیر کرنے کے لیے امریکی ڈالر 1.23 بلین کے معاہدہ پر دستخط کیے ہیں۔

Saudi Binladin Group
مجموعة بن لادن السعودية
پرائیویٹ
صنعت تعمیرات
قیام 1931
صدر دفتر جدہ،
سعودی عرب
کلیدی افراد
شیخ محمد بن لادن, بانی
بکر بن لادن, چیئرمین
ویب سائٹ www.sbg.com.sa
مجموعہ سعودی بن لادن کا دبئی, متحدہ عرب امارات میں دفتر

جائزہترميم

مجموعہ بن لادن کمپنی کو 931ء میں محمد بن لادن نے قائم کیا جو شیخ عبد العزیز کے قریبی رفقا میں سے ایک تھے۔ اسی قرابت کی وجہ سے ان کو حرمین شریفین یعنی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مقدس مقامات کی تزئین و آرائش کا کام سونپا گیا۔ محمد بن لادن نے 22 شادیاں کیں جن سے ان کے 53 بچے ہیں۔ اسامہ بن لادن بھی انہیں کے بیٹے ہیں۔[1][2]

سعودی عرب منصوبےترميم

  • شاہ عبد اللہ فنانشل ڈسٹرکٹ ریاض
  • شاہی ٹرمینل، جدہ
  • شاہ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، نیا حج ٹرمینل، جدہ
  • الفیصلیہ مرکز
  • مدینہ-القصيم ایکسپریس وے
  • جامعہ ام القری، مکہ
  • لوٹس کمپاونڈز، جدہ
  • جامعہ الامیرہ نورہ
  • ابراج البیت، مکہ
  • برج مملکت، جدہ
  • شاہ عبداللہ اقتصادی شہر
  • جمعرات
  • سعودی عرب نیشنل گارڈ رہائشی منصوبہ
  • کنگ سعود یونیورسٹی گرلز کیمپس، ریاض
  • وقف ملک عبد العزیز (کلاک ٹاور )مکہ المکرمہ

بین الاقوامی منصوبےترميم

حوالہ جاتترميم

  1. "One Nation, Indivisible"۔ Time۔ ستمبر 24, 2001۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ مئی 23, 2010۔
  2. "Abraj Al Bait: a city within a city"۔ Qatar Construction Sites Newspaper۔ اخذ شدہ بتاریخ 2008-04-09۔

بیرونی روابطترميم