ابن شیخ حزامین
(ابن شیخ الحزامین سے رجوع مکرر)
ابن شیخ الحزامین، پوار نام: عماد الدین احمد بن ابراہیم بن عبد الرحمن بن مسعود واسطی بغدادی ثم دمشقی ہے، سنہ 657ہجری مطابق 1259عیسوی میں پیدا ہوئے، بڑے فقیہ ہیں، پہلے شافعی المسلک تھے، قاہرہ میں ایک مدت قیام کے دوران اہل تصوف سے ملنا جلنا رہا، اسی اثنا تصوف کی طرف مائل ہو گئے، دمشق آنے کے بعد وہاں ابن تیمیہ کے سامنے زانوئے تلمذ تہ کیا اور حنبلی مذہب اختیار کر لیا، مبتدعین کے پاس بھی آتے جاتے رہتے تھے، کتابت کر کے سامان گذر بسر کا انتظام کرتے اور صرف اپنی ضرورت کے بقدر ہی لکھتے تھے۔ ابن حجر عسقلانی کہتے ہیں: «ان کی کتابت بہت بہترین تھی»، سنہ 711ہجری مطابق 1311عیسوی میں دمشق میں وفات پائی۔[2]
ابن شیخ حزامین | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | سنہ 1259ء [1] |
تاریخ وفات | سنہ 1311ء (51–52 سال)[1] |
مذہب | اسلام |
فرقہ | اہل سنت |
فقہی مسلک | حنبلی |
درستی - ترمیم |
تصنیفات
ترمیمچند تصنیفات کے نام درج ذیل ہیں:
- مفتاح طریق الاولیاء و اہل الزہد من العلما، یہ ایک رسالہ ہے، جو اوقاف بغداد سے اور جامعہ ریاض سے شائع ہوا ہے۔
- اختصار دلائل النبوۃ
- شرح منازل السائرین
- منظوم کلام کا بھی مجموعہ ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb158857001 — اخذ شدہ بتاریخ: 25 جولائی 2024 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ الشاملة، نقلا عن: «الأعلام» للزركلي آرکائیو شدہ 2017-07-07 بذریعہ وے بیک مشین