ابن مندویہ کے نام سے دو سائنس دان گذرے ہیں جو یہ ہیں :

  • علی بن مندویہ

یہ اصفہان کے طبیب تھے، جب ان کی شہرت بغداد پہنچی تو عضد الدولہ بن بویہ نے انھیں بلاکر بغداد میں اپنے مشہور بیمارستان “بیمارستانِ عضدی” سے منسلک کر لیا، ان کی وفات کوئی 370ھ کو ہوئی۔

  • ابو علی احمد بن عبد الرحمن بن مندویہ

طب میں کافی تصانیف چھوڑی ہیں جن میں بعض کا تذکرہ ابن ابی اصیبعہ نے کیا ہے جو یہ ہیں : المدخل فی الطب، الجامع المختصر فی علم الطب، “المغیث فی الطب” جو “القانون الصغیر” کے نام سے بھی مشہور ہے، الاطعمہ والاشربہ، ان کی وفات 410ھ کو ہوئی۔

حوالہ جات

ترمیم

  یہ ایک ضد ابہام صفحہ ہے۔ ایسے الفاظ جو بیک وقت متعدد معانی پر مشتمل ہوں یا متفرق شعبہ ہائے فنون سے وابستہ ہوں، انہیں ضد ابہام صفحہ کہا جاتا ہے۔ اگر کسی اندرونی ربط کے ذریعہ آپ اس صفحہ تک پہونچے ہیں تو، آپ اس ربط کو درست کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں تاکہ وہ ربط درست اور متعلقہ صفحہ سے مربوط ہو جائے۔ مزید تفصیل کے لیے ویکیپیڈیا:ضد ابہام ملاحظہ فرمائیں۔