ابو الحسن قطب شاہ

گولکنڈہ کے قطب شاہی خاندان کا آخری حکمران جس نے 21 اپریل 1672ء سے 17 ستمبر 1687ء تک حکومت کی۔

ابو الحسن قطب شاہ(تانا شاہ) جنوبی بھارت کی ریاست گولکنڈہ سلطنت کے قطب شاہی خاندان کے آٹھویں اور آخری حکمران تھے۔ تانا شاہ کا دور حکومت 1672سے لے کر 1686 تک تھا۔ ان کا اصل نام ابو الحسن تھا۔ تانا شاہ کا لقب ان کو ان کے استاد حضرت صوفی سید ریاض الدین ملتانی نے گولکنڈہ کا تخت نشین ہونے سے قبل دیا تھا۔ حضرت شاہ ریاض الدین کی نسبت سے ان کی لڑی خواجہ بندہ نواز سے آٹھویں پشت پر جا ملتی ہے۔ ابو الحسن کی آواز بہت اچھی تھی اور گاتے بھی اچھا تھے۔ اس پر متزاد حد درجہ معصومیت بھی تھی۔ اسی بنا پر شاہ راجو نے انھیں تانا شاہ کا لقب دیا جس کا مطلب ہے 'صوفی بچہ'۔ تانا شاہ کا ایک اور مطلب بھی ہے 'زبردست حکمران'۔ ان کو ایک مقبول سیاست دان کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے جو کسی دوسرے مذہب یا قوم سے امتیازی سلوک روا نہیں رکھتے تھے۔ اس نے برہمنوں کو اپنے وزراء اور جنرلوں کے طور پر بھرتی کیا۔ ہانامکنڈا سے دو بھائی مدانہ اور اکانہ اس کے اہم وزراء تھے۔ تانا شاہ نے تلیگو ادب میں مدانہ کے بھتیجے کنچرلا گوپانہ کی وجہ سے اہم مقام حاصل کیا۔ کنچرلا گوپانہ 'رامادسو' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ تانا شاہ نے رامادسو کو پالوانچا تالک کے تحصیل دار (آمدنی سیکشن کا سربراہ) کے طور پر بھرتی کیا۔ رامادسو نے بھڈرا چلم کے رام مندر کی تعمیر اور رام، سیتا،لکشمن کے بتوں کے زیورات کے لیے عوامی فنڈ جمع کرنا شروع کر دیا۔ تانا شاہ نے عوامی فنڈ کے اس غلط استعمال پر رامادسو کو جیل میں ڈال دیا۔ بارہ سال بعد رامادسو اس وجہ سے رہا ہوا کہ تانا شاہ نے اس کو خواب میں رام کی تصویر والے سنہرے سکوں کے ساتھ دیکھا تھا۔ اس کے بعد تانا شاہ نے ہر بار رام نوامی تہوار پر بدراچلم کے مندر میں موتی بھیجنے کی روایت ڈالی جو اس کے جانشینوں نے بھی برقرار رکھی اور آج بھی تلنگا ریاست کی جانب سے جاری و ساری ہے۔ اس سے قبل تانا شاہ کے سسسر عبد القدوس کو اورنگ زیب کی طرف سے شاہجہان کی بالادستی قبول کرنے پر مجبور کیا گیا۔ ان کی دوسری بیٹی(تانا شاہ کی بیوی کی چھوٹی بہن) کی شادی اورنگ زیب کے سب سے بڑے بیٹے سلطان محمد سے ہوئی تھی۔[1]

ابو الحسن قطب شاہ
(تیلگو میں: అబుల్ హసన్ కుతుబ్ షా ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 8 اکتوبر 1600ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
حیدر آباد   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 1699ء (98–99 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دولت آباد   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سلطنت قطب شاہی   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
سلطان گولکنڈہ   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
21 اپریل 1672  – 17 ستمبر 1687 
دیگر معلومات
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات

ترمیم
  1. Narendra Luther Archives-Strange life of Tana Shah

بیرونی روابط

ترمیم
ماقبل  سلطنت قطب شاہی
1518–1687
مابعد 
none