ابو الخیر مودودی
مولانا سید ابو الخیر مودودی (پیدائش: 25 دسمبر، 1899ء - وفات: 28 اگست، 1979ء) عربی زبان و ادب کے نامور عالم، مصنف اور مترجم تھے۔ وہ مشہور عالم دین مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی کے بڑے بھائی تھے۔
مولانا ابو الخیر مودودی | |
---|---|
پیدائش | 25 دسمبر 1899 ء |
وفات | 28 اگست 1979 لاہور، پاکستان | (عمر 79 سال)
آخری آرام گاہ | گارڈن ٹاؤن قبرستان، لاہور |
پیشہ | عربی زبان و ادب کے عالم، مصنف، مترجم |
زبان | اردو، عربی |
قومیت | پاکستانی |
نسل | مہاجر |
شہریت | پاکستانی |
اصناف | تاریخ، اسلامیات، ترجمہ |
نمایاں کام | فتوح البلدان (ترجمہ) کتاب الخراج و صنعۃ الکتابت |
حالات زندگی
ترمیممولانا ابو الخیر مودودی 25 دسمبر، 1899ء کو پیدا ہوئے تھے[1][2]۔ وہ عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد دکن کت دار الترجمہ سے وابستہ رہے اور تقسیم ہند کے بعد لاہور میں اقامت پزیر ہوئے۔ ان کے تراجم میں علامہ بلاذری کی فتوح البلدان اور ابو الفرخ قدامہ بن جعفر کی کتاب الخراج و صنعۃ الکتابت کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے مطالع المقدود من مطالع الدہور کے نام سے بھی ایک کتاب تحریر کی تھی۔[2]
مولانا ابو الخیر مودودی نامور عالم دین اور جماعت اسلامی کے بانی مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی کے بڑے بھائی تھے۔[2]
تصانیف
ترمیم- فتوح البلدان (بلاذری کی کتاب کا ترجمہ)
- کتاب الخراج و صنعۃ الکتابت (ابو الفرج قدامہ بن جعفر کی کتاب کا ترجمہ)
- مطالع المقدود من مطالع الدہور
وفات
ترمیممولانا ابو الخیر مودودی 28 اگست، 1979ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ لاہور میں گارڈن ٹاؤن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔[1][2]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب مولانا ابو الخیر مودودی، سوانح و تصانیف ویب، پاکستان
- ^ ا ب پ ت عقیل عباس جعفری: پاکستان کرونیکل، ص 482، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء