ابو العرفان خاں ندوی
ابو العرفان خاں ندوی (1341 - 1409 ھ / 1923 - 1988ء)ایک بھارتی عالم دین اور کئی کتابوں کے مصنف تھے۔
ان کی ولادت جونپور میں ہوئی۔ دار العلوم ندوۃ العلماء سے تعلیم حاصل کی اور وہیں استاذ مقرر ہوئے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے معروف ادیب و مورخ پروفیسر محمد اسلم کی کتاب سفرنامہ ہند میں مولانا ابو العرفان کا دلنشیں تذکرہ موجود ہے۔ جونپور میں مولانا، پروفیسر اسلم کے میزبان تھے. .[1] کئی کتابیں لکھیں جن میں "ائمہ اربعہ" اور"علم الکلام" اور عبد الحی حسنی کی کتاب الثقافة الإسلامية في الهند کا اردو ترجمہ "ہندوستان میں اسلامی تہذیب و تمدن" شامل ہے۔[2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ أباظة، نزار (1999). إتمام الأعلام (الطبعة الأولى). بيروت: دار صادر۔ صفحة 148.
- ↑ يوسف، محمد خير رمضان (1422 هـ / 2002 م). تتمة الأعلام للزركلي - ج 2 (الطبعة 2). بيروت: دار ابن حزم۔ صفحة 48.
پیش نظر صفحہ شخصیت سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |