ابو القاسم ابن فیرُّہ ابن خلف ابن احمد رعینی شاطبی (538-590 ھجری/ 1144-1194 عیسوی) ایک مسلمان عالم دین تھے اور شاطبہ اندلس (اسپین) کے رہنے والے تھے۔

حیات اور خدمات ترميم

شاطبی 538 ھجری مطابق 1144عیسوی میں اندلس میں پیدا ہوۓ۔[1] وہ 574 ھجری میں مصر منتقل ہو گۓ جہاں 22 جمادی الثانی 590 ھجری میں ان کی وفات ہوئی۔[1] انہوں نے حرز المعانی و وجہ التہانی تصنیف کی جو متن الشاطبیہ سے معروف ہے۔پاکستانی عالم فتح محمد پانی پتینے اس کی شرح لکھی جو عنایات رحمانی سے موسوم ہے۔[2]

ان کی دیگر تصانیف میں عقيلة أتراب القصائد في أسنى المقاصد، ناظمۃ الزہر ااور قصیدہ دالیہ شامل ہیں۔[3]

حوالہ جات ترميم

  1. ^ ا ب تھانوی 2019، ص: 32۔
  2. البرماوی، الیاس ابن احمد (2000). "فتح محمد". إمتاع الفضلاء بتراجم القراء فيما بعد القرن الثامن الهجري (بزبان عربی). 1. مدینہ: دار الندوہ العالمیہ. صفحات 235–236. 
  3. تھانوی 2019، ص: 34۔

کتابیات ترميم

  • تھانوی، اظہار احمد (2019). ایضاح المقاصد. لاہور: قرات اکیڈمی. صفحات 32–34.