ربیعہ قبیلہ کی سب سے مشہور شاخ بکر بن وائل کی نسبت سے ابو عبید البکری کہلاتے ہیں، ان کا پورا نام عبد اللہ بن عبد العزیز بن محمد البکری الاندلسی الاونبی ہے، وہ ایک ادیب، جغرافیا دان، تاریخ دان اور علم نبات کے ماہر تھے، وہ اندلس کے سب سے پہلے مسلمان جغرافیا دان تھے، اندلس کے شاہ ان کی کتابیں ایک دوسرے کو تحفتاً دینے میں فخر محسوس کرتے تھے۔

ابو عبید البکری
(عربی میں: ayman el bekri ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1014ء [1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ولبہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 1094ء (79–80 سال)[3][4][1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قرطبہ   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت خلافت قرطبہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ جغرافیہ دان ،  مورخ ،  ماہر نباتیات [5]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی [4]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل جغرافیہ ،  تاریخ ،  علم زبان ،  اسلامی الٰہیات ،  طب   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کہا جاتا ہے کہ اندلس نے جو سب سے عظیم جغرافیا دان پیدا کیا وہ ابو عبید البکری تھا، انھوں نے جغرافیا میں دو جلیل القدر کتابیں لکھیں، پہلی کتاب کا نام ”معجم ما استعجم” ہے جو ہم تک پہنچنے والی عربی جغرافیا کی سب سے پہلی تاریخ ہے جس میں جغرافیا کے حوالے سے اس وقت تک کی تمام احادیث، خبریں، تاریخیں، اشعار، گھر، مقامات، گاؤں، شہر، پہاڑ، آثار، نہریں، وادیاں اور محلے حروف تہجی کے اعتبار سے مرتب ہیں، ان کی دوسری کتاب ”المسالک والممالک” ہے، انھوں نے اندلس، یورپ اور شمالی افریقہ کی جغرافیا بیان کی۔

ان کی کچھ تصانیف یہ ہیں :

  • المسالک والممالک۔
  • معجم ما استعجم۔
  • اعیان النبات والشجریات الاندلسیہ۔
  • فصل المقال فی شرح کتاب الامثال۔
  • سمط اللآلی فی شرح امالی المقالی۔
  • الاحصاء لطبقات الشعراء۔
  • اشتقاق الاسماء۔
  • اعلام نبوہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم۔
  • التنبیہ علی اغلاط ابی علی فی امالیہ

ان کی وفات 487 ہجری بمطابق 1094ء عیسوی کو ہوئی۔

  1. ^ ا ب سی ای آر ایل - آئی ڈی: https://data.cerl.org/thesaurus/cnp01116948 — بنام: Abu Abdullah al-Bekri — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. ^ ا ب عنوان : Bibliografie dějin Českých zemí — BHCL-UUID: https://biblio.hiu.cas.cz/records/0cd7b8fa-bc49-447b-8b27-fcf1cfdc9690 — بنام: Al-Bekri
  3. جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/102427119 — اخذ شدہ بتاریخ: 14 اگست 2015 — اجازت نامہ: CC0
  4. ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb12088611b — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  5. ناشر: انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا انک. — دائرۃ المعارف یونیورسل آن لائن آئی ڈی: https://www.universalis.fr/encyclopedie/al-bakri/