اجمل نیازی
ڈاکٹر اجمل نیازی (پیدائش:16 ستمبر 1946ء — وفات: 18 اکتوبر 2021ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے نامور شاعر، صحافی اور کالم نگار تھے۔
اجمل نیازی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 16 ستمبر 1946ء موسی خیل، پنجاب ، برطانوی ہند |
وفات | 18 اکتوبر 2021ء (75 سال) لاہور |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر ، کالم نگار ، صحافی ، محقق |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ڈاکٹر اجمل نیازی 16 ستمبر 1946ء کو موسی خیل (ضلع میانوالی) میں پیفا ہوئے، گورنمنٹ کالج لاہور اور پنجاب یونیورسٹی لاہور میں طالب علمی کے دوران راوی اور محور کی ادارت کی، مختلف مجالس سے وابستگی رہی، گارڈن کالج راولپنڈی اور گورنمنٹ کالج میانوالی میں لیکچرار رہے، بعد ازاں گورنمنٹ کالج لاہور اور ایف سی کالج میں تعینات رہے، روزنامہ نوائے وقت میں بے نیازیاں کے عنوان سے کالم لکھتے رہے ہیں، 45 سال صحافتی و ادبی خدمات انجام دیں۔
تصانیف
- مندر میں محراب (1991ء، سفرنامہ بھارت)
- جل تھل (1980ء، تذکرہ شعرائے میانوالی )
- محمد الدین فوق (1987ء، کتابیات)
- بے نیازیاں (کالمز کا مجموعہ)
- مجموعہ مقالات (سونح حمید نظامی)
اعزازات
ورلڈ کالمسٹ کلب کے سرپرست مقرر کیے گئے، حکومت پاکستان نے ستارہ امتیاز سے نوازا۔[1]
وفات
ڈاکٹر اجمل نیازی 75 سال 1 ماہ کی عمر میں طویل علالت کے بعد 18 اکتوبر 2021ء کو علی الصبح 2 بجے لاہور میں وفات پاگئے،[2]
حوالہ جات
- ↑ انسائیکلوپیڈیا پاکستان از کامران اعظم سوہدروی
- ↑ https://jang.com.pk/news/999759