آخوند سید محمد امیر
(اخوند سید محمد امیر سے رجوع مکرر)
آخوند سید محمد امیر جو حضرت جی کوٹھا والے کے عرف سے معروف ہیں، 1210ھ مطابق 1797ء میں موضع کوٹھا تحصیل صوابی مردان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد اور چچا دونوں عالم اور فقیہ تھے، ابتدائی تعلیم انھیں سے حاصل کی، اس کے بعد متعدد علما سے فیض حاصل کیا، پھر جب سید احمد بریلوی بغرض جہاد پشاور پہنچے تو آخوند سید محمد امیر نے ان سے بیعت کی، یہ بیعتِ اقامتِ شریعت تھی، بیعت کے بعد ان کو انھیں کے قریہ کوٹھا کا قاضی بنا دیا گیا۔ سید بریلوی کی شہادت کے بعد متعدد مرتبہ سکھوں سے معرکہ آرائیاں رہیں، انگریزوں کی مخالفت کی وجہ سے ان کے دور حکومت میں گرفتار کیے گئے اور مردان جیل میں بند کر دیے گئے۔ تین مہینے کے بعد رہائی ملی۔ یکم محرم 1295ھ کو وفات پائی۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ محمد اسحاق بھٹی: تذکرہ مولانا غلام رسول قلعوی، اشاعت گوجرانوالہ، 2012ء، صفحہ114 تا 125۔
پیش نظر صفحہ شخصیت سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |