ارج فاطمہ (اریبہ فاطمہ جعفری، پیدائش 7 نومبر 1989) امریکا میں پیدا ہوئیں [1]، ماڈل، ٹی وی اداکارہ اور ویڈیو بلاگر ہیں۔ [2] ملک کے نامور فیشن ڈیزائنرز کے ساتھ کام کیا ان کا شمار پاکستان کی صف اول کی ماڈلز میں ہوتا ہے۔ ماڈلنگ اور اداکاری سے شائقین کے دل موہ لیتی ہیں، قدرتی اداکاری ان کا خاصا ہے۔

ارج فاطمہ
معلومات شخصیت
پیدائش 7 نومبر 1989ء (35 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گرینزبورو، شمالی کیرولائنا   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ ،  ماڈل ،  ٹی وی پروڈیوسر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

انھوں نے اپنی اداکاری کے کیریئر کا آغاز جیو ٹی وی کے ڈرامے ”کس دن میرا ویاہ ہوئے گا 2“ میں کام کر کے کیا، اس کے بعد "مر جائیں بھی تو کیا"(2012)، ”پری“، ”ہم نشین“، ”وہ“، ”کسے اپنا کہیں“، ”ایک پل“، ”کھلونا“، ”عشق پرست“ اور ”آپ کے لیے“ میں کام کیا۔[3][4]

ذاتی زندگی

ترمیم

ارج فاطمہ شمالی کیرولینا، امریکا میں سید جعفری اور مہرین جعفری سید کے گھر پیدا ہوئیں۔ ان کے دو بھائی ہیں، سید قاسم اور سید قادر جعفری۔ ان کا خاندان 2005 میں کراچی آگیا۔ سنہ 2005ء میں فاطمہ نے بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔[5] فاطمہ نے فراز خان سے جنوری 2014ء میں شادی کی تھی اور اسی سال جوڑے کی علاحدگی ہو گئی۔[6]۔ ارج کی پہلی شادی ایک تاجر فراز خان سے جنوری 2014 میں ہوئی مگر یہ شادی زیادہ نہ چل سکی اور اسی سال طلاق ہو گئی۔ [7] دوسری شادی امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر عذیر علی سے ہوئی جس کی تقریب 2017 میں کراچی، پاکستان میں منعقد ہوئی۔ 2021 میں فاطمہ مشی گن، امریکا میں اپنے شوہر کے ساتھ مقیم ہیں۔ ارج شادی کے بعد اپنی فنی پراجیکٹ کے لیے پاکستان کے دورے کرتی رہتی ہیں تاکہ وہ اداکاری اور ماڈلنگ کرتی رہیں۔ [7] [8] [9] [10] [11]

کیریئر

ترمیم

ارج نے اپنے کیریئر کا آغاز اشتہارات میں بطور ماڈل کیا۔ چند ماہ ماڈلنگ کے بعد 2012 میں جیو کے ڈرامے "کب میرا ویاہ ہوئے گا 2" سے اداکاری کا آغاز کیا جو ارج کے لیے نئی راہیں کھولنے کا سبب بنا۔ اس کے بعد ارج نے "مر جائیں بھی تو کیا" (2012)، پری (2013)، کسے اپنا کہیں (2014) اور ایک پل (2015) میں کام کیا [12]۔2013 میں ایک پاگل سی لڑکی ڈرامے پر انھیں بہترین سوپ اداکارہ ایوارڈ ملا، ہم نشین کے لیے انھیں بہترین معاون اداکارہ ہم ایوارڈ ملا [13] ۔ فاطمہ ارج کو کھلونا (2015)، عشق پرست (2015)، آپ کے لیے اور یار بے وفا کے لیے نقادوں کی طرف سے خوب داد ملی [8]۔ اداکاری کے علاوہ وہ کئی بڑے برانڈ کی سفیر بھی ہیں جن میں لپٹن چائے، موبی لنک، کیڈبری چاکلیٹ اور نیسلے سریلیک شامل ہیں۔

ٹی وی ڈرامے

ترمیم
  • کس دن میرا ویاہ ہو گا 2
  • ہزاروں سال
  • سبز قدم
  • سبز پری لال کبوتر
  • ماہی آئے گا
  • مر جائیں بھی تو کیا
  • پری
  • ہم نشین
  • اک پاگل سی لڑکی
  • وہ
  • میری بیٹی
  • گمان
  • کتنی گرہیں باقی ہیں
  • تیری الفت میں
  • کسے اپنا کہیں
  • ایک پل
  • کھلونا
  • جینا دشوار سہی
  • عشق پرست
  • کتنا ستاتے ہو
  • تم میرے پاس رہو
  • انتقام
  • دل ہاری
  • آپ کے لیے
  • ہدایت
  • یار بے وفا
  • دل بے خبر
  • گستاخ دل

حوالہ جات

ترمیم
  1. Afshan Zahra۔ "5 Pakistani celebs who were born abroad"۔ Aaj News (بزبان انگریزی)۔ 19 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 جنوری 2019 
  2. "Arij Fatyma Shares Her Favorite DIY Face Mask"۔ Masala.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 ستمبر 2019 
  3. "Arij Fatyma outshines all in 'Ishq Parast'" 
  4. "Jibran Syed: Bad Boy to Good Boy" 
  5. "KARACHI: Matric (Science) results announced" 
  6. "Did you know? Arij Fatima parts ways with husband – The Express Tribune"۔ 10 اپریل 2014 
  7. ^ ا ب "Did you know? Arij Fatima parts ways with husband - The Express Tribune"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ 10 April 2014 
  8. ^ ا ب Nayab Fatima۔ "These Pakistani actors changed names' spelling for fame"۔ Aaj News (بزبان انگریزی)۔ 03 ستمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 ستمبر 2019 
  9. "Female newcomers ruling Pakistan entertainment industry | Pakistan Today"۔ پاکستان ٹوڈے۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 دسمبر 2018 
  10. "Winner List of 2nd Hum Awards"۔ Showbiz Spice۔ 30 March 2014۔ 03 اپریل 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اپریل 2014 
  11. "Pakistani actress Arij Fatyma to tie knot soon - Entertainment - Dunya News"۔ دنیا نیوز۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 دسمبر 2018 
  12. "Actress Arij Fatyma vents out anger at her haters in Instagram post"۔ بزنس ریکارڈر (بزبان انگریزی)۔ 2018-04-30۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 دسمبر 2018 
  13. "Congratulations: Actress Arij Fatyma JUST got engaged!"۔ روزنامہ پاکستان (بزبان انگریزی)۔ 29 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 دسمبر 2018