اردو تھیسارس (ویب سائٹ)

اردو تھیسارس اردو زبان کی ایک موبائل اینڈرائیڈ ایپلی کیشن اور ویب سائٹ ہے، جو اردو زبان کے تقریباً 40 ہزار الفاظ مع مترادفات پر مشتمل ہے۔[1] اس کا اجرا 16 جولائی 2016ء کو کیا گیا۔ اس آن لائن اردو لغت کو لاہور کے معروف مترجم مشرف علی فاروقی نے شروع کیا، جو اس سے قبل طلسم ہوش ربا اور داستان امیر حمزہ کو اردو سے انگریزی میں ترجمہ کر چکے ہیں۔

اردو تھیسارس
اردو تھیسارس کا لوگو
سائٹ کی قسم
لغت
دست‌یاباردو
مالکمشرف علی فاروقی
ایڈیٹرمشرف علی فاروقی
ویب سائٹurduthesaurus.com
تجارتینہیں
آغاز2016ء (2016ء اینڈروائیڈ ایپ)
موجودہ حیثیتفعال

منصوبہ

ترمیم

اس تھیسارس کو شروع کرنے والے پاکستانی مترجم مشرف علی فاروقی ہیں جو قبل ازیں داستان امیر حمزہ اور طلسم ہوش ربا کا انگریزی زبان میں ترجمہ کر چکے ہیں۔ اس کا اجرا جولائی 2016ء میں ہوا، جب کہ اس پر کام 5 سال قبل شروع کیا گیا تھا۔[2] ماہرین اردو ادب و لسانیات جناب ڈاکٹر تحسین فراقی، ڈاکٹر معین نظامی، محمد سلیم الرحمان اور ڈاکٹر مظہر محمود شیرانی اس علمی منصوبے میں بطور مشیر و مدیر شریک رہے ہیں۔ اردو زبان اور الفاظ کے ایک ماخذ کے طور پراس کو بہتر بنانے کا عمل مسلسل جاری ہے۔ اپنی موجودہ حالت میں یہ محض مترادفات کے ایک حصے پر مشتمل ہے، لیکن مستقبل میں اُردو اور ذولسانی لغات کے علاوہ، اس میں متضادات، محاورات اور ضرب الامثال کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔[3]

خصومیات

ترمیم
  • مترادفات: اردو تھیسارس میں ہر تلاش کردہ لفظ کے مترادفات (اگر کوئی ہوں) پہلے درج کیے گئے ہیں۔
  • متعلقہ مترادفات: تلاش کردہ لفظ جہاں جہاں کسی دوسرے لفظ کے مترادف کے طور پر آیا ہے، تو وہ لفظ اور اُس لفظ کے تمام مترادفات بھی تلاش کردہ لفظ کے ’متعلقہ مترادفات‘ کے طور پر اُس کے اصل مترادفات کے نیچے دیے گئے ہیں۔ اُس دوسرے لفظ کی نشان دہی کے لیے اُسے جلی حروف میں لکھا گیا ہے۔

جہاں کسی تلاش کردہ لفظ کے مترادفات مہیا نہیں وہاں صرف ’متعلقہ مترادفات‘ دیے گئے ہیں۔ ویب گاہ اور ایپ کے ذریعے اُردو تھیسارس کے موجودہ ورژن میں چالیس ہزار سے زائد الفاظ اور بیس ہزار سے زائد مترادفات کے مجموعے ڈھونڈے جا سکتے ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "اردو زبان کے مترادفات کے لیے موبائل ایپ متعارف"۔ ڈان نیوز۔ ڈان نیوز اردو آن لائن۔ 17 جولائی 2016ء۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 اکتوبر 2017ء 
  2. شیراز حسن (19 جولائی 2016ء)۔ "'اردو تھیسارس': مترادف الفاظ کا آن لائن ذخیرہ"۔ بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد۔ بی بی سی اردو ڈاٹ کام۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 اکتوبر 2017ء 
  3. "اردو کی پہلی آن لائن تھیسارس جاری کر دی گئی"۔ ہم شہری۔ ہم شہری آن لائن۔ 19 جولائی 2016ء۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 اکتوبر 2017ء 

بیرونی روابط

ترمیم