آن لائن اردو لغات کی فہرست

انٹرنیٹ پر دستیاب آن لائن لغات کی فہرست
(اردو لغات سے رجوع مکرر)

آن لائن لغت سے مراد ایسا لغت جسے انٹرنیٹ کی مدد سے ویب براؤزر میں دیکھا اور پڑھا جا سکے۔ آن لائن لغات کی فراہمی کے متعدد طریقے رائج ہیں: مفت لیکن اضافی یا پیشہ ورانہ مواد کے لیے زر اشتراک درکار ہوتا ہے یا مکمل با معاوضہ۔ بعض آن لائن لغات فرہنگ کی طرح محض الفاظ کی فہرست پر مشتمل ہوتے ہیں، جبکہ بعض لغات اضافی خصوصیات مثلاً تلاش، قواعد زبان وغیرہ کے حامل ہوتے ہیں۔

ذیل میں ان اردو لغات اور فرہنگ کی فہرست درج ہے جو آن لائن استفادے کے لیے دستیاب ہیں۔

فہرست

اردو لغت (تاریخی اصول پر)

اردو لغت (تاریخی اصول پر) اپنی نوعیت کا ایک منفرد لغت ہے جسے اوکسفرڈ ڈکشنری کلاں کے نمونے پر مدون کیا گیا ہے، اس لغت کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس میں الفاظ کے تاریخی و تہذیبی سفر کو آئینہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

اپریل 2010ء میں اِس اِدارے نے 52 سال کی محنت اور دیدہ ریزی کے بعد تاریخی اُصول پر تیار کی جانے والے اُردو لغت کا کام مکمل کیا اور اسی سال جون میں اس کی ویب سائٹ اور اینڈرائیڈ اطلاقیہ دونوں جاری کر دیا۔ تاریخی اُصول اور بیتی صدیوں سے لی ہوئی اسناد کے باعث یہ لغت برصغیر کے ایک ہزار سالہ تہذیبی اور تمدنی ارتقا کی بیش بہا دستاویز ہے جس میں اس تہذیب کے ایک ایک لفظ کو محفوظ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

آن لائن اردو لغت

آن لائن اردو لغتآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ 182.180.102.251 (Error: unknown archive URL) کو حکومتِ پاکستان نے "مرکزِ تحقیقاتِ اردو" سے تعمیر کروایا ہے۔ تکنیکی اعتبار سے تعمیر اچھی ہے۔ مگر جدید اصطلاحات کے معانی یہاں نہیں ملیں گے۔

اردو تھیسارس

اردو تھیسارس دراصل اردو کے مترادف الفاظ کا فرہنگ ہے جس کا آزمائشی نسخہ 16 جولائی 2016ء کو انٹرنیٹ اور موبائل فون کے لیے جاری کیا گیا، جو پانچ سال کی مدت میں تیار ہوا۔ ویب گاہ اور اطلاقیہ کے ذریعے اُردو تھیسارس کے موجودہ نسخہ میں چالیس ہزار سے زائد الفاظ اور بیس ہزار سے زائد مترادفات کے مجموعے تلاش کیے جا سکتے ہیں۔ اپنی موجودہ حالت میں یہ محض مترادفات کے ایک حصے پر مشتمل ہے، لیکن ویب گاہ کے منتظم کے بقول "مستقبل میں اُردو اور ذولسانی لغات کے علاوہ، اس میں متضادات، محاورات اور ضرب الامثال کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔ "

پلاٹس ڈکشنری

جان پلاٹس کا یہ آن لائن لغت دراصل انیسویں صدی میں "اے ڈکشنری آف اردو، کلاسیکل ہندی اینڈ انگلش ڈکشنری" کے عنوان سے کتابی شکل میں شائع ہوا تھا۔ آن لائن لغت کا موجودہ نسخہ 1884ء کے ایڈیشن پر مبنی ہے جس میں 57542 الفاظ موجود ہیں، نیز ویب گاہ پر تلاش کے لیے اردو کی بورڈ بھی دستیاب ہے۔ اردو انگریزی لغات میں اس لغت کو اپنے تحقیقی مواد کی بنا پر خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ اس لغت کو اینڈرائڈ پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

قومی انگریزی اردو لغت

قومی انگریزی اردو لغت ایک جامع لغت ہے جس میں ہر علم، ہر پیشے اور ہر اس شخص کی ضرورت پوری کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو کسی بھی جدید یا جدید ترین علم یا فن پر اُردو زبان میں کام کرنا چاہتا ہے۔ یہ لغت بیک وقت ہر نوع کے سائنس دانوں، انجینئروں، قانون دانوں، پیشہ وروں، مؤرخوں، ماہرین سیاسیات، ماہرین لسانیات و صوتیات، جدید علوم و فنون کی جدید ترین کتابوں کے مترجمین کے لیے مددگار ثابت ہوگی اور دفتری و انتظامی امور اور اخبارات یا شعبۂ خبریات میں کام کرنے والوں کے لیے بھی مفید ہوگی۔

فرانسیسی اردو لغت

فرانسیسی اردو لغت اردو زبان میں شاید اپنی قسم کی پہلی کاوش ہے اور غالباً یہ کاوش پہلی دفعہ اس کمی کو پورا کرے گی۔ اس بنیادی فرانسیسی اردو لغت میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ کثرت سے استعمال ہونے والے فرانسیسی الفاظ کا براہ راست اردو ترجمہ معلوم کیا جا سکے۔ اس لغت کی تیاری میں فرانسیسی زبان سیکھنے والے طالب علموں کو خاص طور پر ذہن میں رکھا گیا ہے۔ مگر یہ لغت اردو سیکھنے والے فرانسیسی طلبہ کے لیے بھی اتنی ہی مفید ثابت ہو سکتی ہے۔

قانونی انگریزی اردو لغت

قانونی انگریزی اردو لغت اُردو زبان میں قانونی الفاظ، اصطلاحات و محاورات اور عہد حاضر کے قانونی تقاضوں سے بطریقِ احسن عہدہ برہ ہونے کے لیے ادارہ فروغ قومی زبان نے ماہرین قانون کے مشورے سے ہنری کیمبل کی مشہورِ زمانہ بلیکس لا ڈکشنری کو بنیاد بنا کر ایک قانونی لغت تیار کی ہے۔ ہر چند یہ لغت بنیادی طور پر برطانوی اور امریکی قانونی اصطلاحات پر مشتمل ہے تاہم اس میں رومی، لاطینی، اسلامی اور بھارتی قوانین کی بنیادی اصطلاحات اور اہم محاورات و ضرب الامثال بھی موجود ہیں۔ اس میں قانونی اصطلاحات و محاورات کی تشریح دُنیا کے مشہور عدالتی مقدمات کے حوالے سے کی گئی ہے۔

دفتری تربیتی لغت

دفتری تربیتی لغت کو ادارہ فروغ قومی زبان نے تیار کرایا ہے۔ اس لغت کا مقصد سرکاری ملازمین کو تربیتی امور سے متعلق اصطلاحات سے روشناس کرانا ہے۔ لغت میں انگریزی کی اصطلاحیں اور ترکیبیں جو اردو میں رواج پا چکی ہیں ان میں سے اکثر کو اسی طریقے سے شامل کیا گیا ہے۔ کوشش کی گئی ہے کہ اصطلاحات سادہ، سلیس اور عام فہم انداز میں بیان ہوں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ استفادہ کرسکیں۔ اس لغت کو محمد جمشید عالم نے مرتب کیا ہے۔

فرہنگ تلفظ

فرہنگ تلفظ شان الحق حقی کی تصنیف ہے جسے ادارہ فروغ قومی زبان نے عمومی استفادے کے پیش نظر آن لائن فراہم کیا ہے۔ اس لغت میں معانی کے علاوہ الفاظ کا رائج فصیح تلفظ کو حسب موقع اصل تلفظ کے ساتھ ساتھ اعراب نیز الفاظ کے ذریعے واضح کیا گیا ہے۔

اردو انگریزی لغت

یہ لغتآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ urduenglishdictionary.org (Error: unknown archive URL) الفاظ کے اصل معنی کی بجائے قریب المعنی الفاظ بتانے کی کوشش کرتا ہے اس لیے قابل بھروسا نہیں، البتہ مفید ہے۔

اردو سیک

یہ ویب گاہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ urduseek.com (Error: unknown archive URL) طویل عرصہ سے موجود ہے۔ اس میں لفظ ڈھونڈنے پر عموماً ایسے الفاظ دکھائے جاتے ہیں جو قریب المعنی ہوں۔

گو کہ یہ ایک اچھی کوشش ہے اور اس میں خاصے الفاظ کی آزاد تلاش ممکن ہے اس کے باوجود یہ بات قابل توجہ ہے کہ اس میں بہت سے سائنسی الفاظ غلط درج ہیں۔ طب اور حکمت کے بہت سے الفاظ ایسے ہیں جو مستند اور مروجہ طبی کتب کی رو سے صریح غلط ہیں۔ مثال کے طور پر اس میں esophagus کو حنجرہ اور نرخرا لکھا گیا ہے جبکہ حنجرہ larynx کو نرخرہ trachea کو کہا جاتا ہے جبکہ esophagus کو مری کہتے ہیں۔ ایک اور مثال pleurisy کی ہے جس کو سینے کا درد لکھا گیا ہے جو غلط ہے۔

اردو انسائیکلوپیڈیا اردو لغت

یہ لغتآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ urduencyclopedia.org (Error: unknown archive URL) اردو انسائیکلوپیڈیا کے ذیلی منصوبہ کے طور پر مصروف عمل ہے۔

اردو لغت ڈاٹ انفو

یہ لغتآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ urdulughat.info (Error: unknown archive URL) آن لائن بھی دستیاب ہے اور اینڈرائیڈ اطلاقیہ کے طور پر بھی اسے نصب کیا جا سکتا ہے۔

ریختہ ڈکشنری

یہ لغت ریختہ فاؤنڈیشن کا تیار کردہ سہ لسانی لغت ہے۔ آن لائن اردو لغات میں یہ اپنی نوعیت کا منفرد لغت ہے جہاں "اردو الفاظ کا وسیع ذخیرہ اپنی خوش آہنگ آوازوں، مختلف زبانوں میں اپنے معنی اور متنوع لسانی خصوصیات کے ساتھ زندہ اور متحرک" نظر آتے ہیں۔

صوفی نامہ اردو لغت

صوفی نامہ اردو لغتآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ sufinama.org (Error: unknown archive URL) ریختہ فاؤنڈیشن ہی کے زیر انتظام ہے۔ اس ویب گاہ میں برصغیر کے صوفی سنتوں کے کلام اور لٹریچر کو یکجا کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ان کے کلام کو کماحقہ سمجھنے کے لیے اردو سے ہندی و انگریزی لغت بھی رکھی گئی ہے۔

اردو انکارپوریشن لغت

اردو انکارپوریشن لغت اردو کے آن لائن لغات میں ممتاز درجہ کا حامل ہے۔ اس لغت کی خصوصیت یہ ہے کہ الفاظ کے اردو اور انگریزی معانی کے ساتھ اردو اشعار اور ضرب الامثال میں ان کے استعمال کے شواہد بھی درج ہوتے ہیں۔

اردو بان

اردو بانآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ urduban.com (Error: unknown archive URL) ایک اچھا لغت ہے اور قدیم و جدید الفاظ کے معنی مل جاتے ہیں۔

فرہنگ قافیہ

فرہنگ قافیہ تیس ہزار سے زائد غزلوں میں مستعمل قافیوں کا پہلا آن لائن فرہنگ جسے ریختہ فاؤنڈیشن نے تیار کیا ہے۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

بیرونی روابط