اردو دائرہ معارف اسلامیہ

اردو دائرہ معارف اسلامیہ ایک طویل اور ضخیم دائرۃ المعارف ہے جسے جامعہ پنجاب نے شائع کیا ہے۔

تاریخ

ترمیم

اردو دائرہ معارف اسلامیہ دراصل دائرۃ المعارف الاسلامیہ کا اردو زبان میں کیا گیا ترجمہ ہے جو جامعہ لائیڈن، نیدرلینڈز سے 1913ء سے 1938ء کے وسطی زمانہ میں شائع ہوتا رہا۔ اِس سے قبل اردو زبان میں کوئی دائرۃ المعارف اسلام، تاریخ اسلام اور مشاہیر اسلام کے حوالے سے موجود نہ تھا۔ 1948ء میں جامعہ پنجاب کے تحت منعقد ہونے والی پہلی اردو کانفرنس میں پرنسپل اورئینٹل کالج، جامعہ پنجاب ڈاکٹر مولوی محمد شفیع، لیکچرار اردو، اورئینٹل کالج، جامعہ پنجاب ڈاکٹر سید عبد اللہ نے یہ تجویز پیش کی کہ جامعہ پنجاب ایک اسلامی دائرۃ المعارف کے ترجمہ کا بیڑا اُٹھائے جیسے کہ جامعہ لائیڈن نے دائرۃ المعارف الاسلامیہ شائع کیا۔[1][2] اِس تجویز پر عملدرآمد 1950ء میں ہوا جب جامعہ پنجاب میں ایک ادارہ اِس کام کے لیے قائم کیا گیا جو بعد ازاں شعبہ اردو دائرہ معارف اسلامیہ کہلایا۔

مواد و متن

ترمیم
پہلی جلد
ترمیم

پہلی جلد کا آغاز الف سے ہوتا ہے اور اختتام مضمون اجنادین پر ہوتا ہے۔ کل صفحات 1036 ہیں۔ 1964ء میں شائع ہوئی۔ پہلی جلد کا تکملہ مارچ 2002ء میں شائع ہوا جس کے 804 صفحات تھے۔

دوسری جلد
ترمیم

دوسری جلد کا آغاز مضمون اُچ سے ہوتا ہے اور اختتام مضمون افن پر ہوتا ہے۔ کل صفحات 1055 ہیں۔ 1966ء میں شائع ہوئی۔ پہلی جلد کا تکملہ جون 2008ء میں شائع ہوا جس کے 819 صفحات تھے۔

تیسری جلد
ترمیم

تیسری جلد کا آغاز مضمون افندی سے ہوتا ہے اور اختتام مضمون بائیدو پر ہوتا ہے۔ کل صفحات 1060 ہیں۔ 1968ء میں شائع ہوئی۔ دوسری بار 1980ء میں شائع ہوئی۔

سترہویں جلد

ترمیم

سترہویں جلد کا آغاز حرف ک سے ہوتا ہے، اختتام مضمون اللان پر ہوتا ہے۔ کل صفحات 645 ہیں۔ 1978ء میں شائع ہوئی۔

اٹھارہویں جلد

ترمیم

اٹھارہویں جلد کا آغاز مضمون لاہور سے ہوتا ہے، اختتام مضمون محمل پر ہوتا ہے۔ کل صفحات 657 ہیں۔ 1985ء میں شائع ہوئی۔

اُنیسویں جلد

ترمیم

انیسویں جلد کا آغاز مضمون حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سیرت سے ہوتا ہے، اختتام مضمون محمرہ پر ہوتا ہے۔ کل صفحات 545 ہیں۔ 1983ء میں شائع ہوئی۔

بیسویں جلد

ترمیم

سترہویں جلد کا آغاز مضمون محمود سے ہوتا ہے، اختتام مضمون مسجد الحرام پر ہوتا ہے۔ کل صفحات 739 ہیں۔ 1984ء میں شائع ہوئی۔

اکیسویں جلد

ترمیم

اکیسویں جلد کا آغاز مضمون مسح سے ہوتا ہے، اختتام مضمون میافارقین پر ہوتا ہے۔ کل صفحات 1025 ہیں۔ 1987ء میں شائع ہوئی۔

بائیسویں جلد

ترمیم

بائیسویں جلد کا آغاز حرف ن سے ہوتا ہے، اختتام مضمون وقائع نویس پر ہوتا ہے۔ کل صفحات 682 ہیں۔ 1989ء میں شائع ہوئی۔

تئیسویں جلد

ترمیم

تئیسویں جلد کا آغاز مضمون وقف سے ہوتا ہے، اختتام مضمون یبلا پر ہوتا ہے۔ کل صفحات 391 ہیں۔ 1989ء میں شائع ہوئی۔

چوبیسویں جلد

ترمیم

چوبیسویں جلد اشاریہ پر مشتمل ہے، کل صفحات 509 ہیں۔ 1993ء میں شائع ہوئی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Abdur Rauf (1975). "The Urdu Encyclopaedia of Islam". Islamic culture & civilization in Pakistan. Ferozsons. ص. 139. Shigeo Minowa and Amadio Antonio Arboleda، المحرر (1973). "Urdu Encyclopaedia of Islam". Scholarly publishing in Asia: proceedings. University of Tokyo Press. ص. 70 et seq."Encyclopaedia of Islam Pakistan's Venture". Asia: Asian quarterly of culture and synthesis. Imprimerie d'Extrême-Orient. ج. 4. 1954. ص. 633. "Department of Urdu Encyclopaedia of Islam at the University of the Punjab" 
  2. Islamic studies. Central Institute of Islamic Research (Pakistan). ج. 2. 1963. ص. 141.

مزید دیکھیے

ترمیم