اردو لغت لغت کی اس کتاب کو کہا جاتا ہے جس میں اردو زبان کے الفاظ کے معانی، وضاحت، تشریح، اشتقاق یا استعمال کی نشان دہی اردو ہی میں کی جائے۔

اردو لغات کی فہرست ترمیم

اردو لغت تاریخی اصول پر ترمیم

اردو زبان کی اب تک کی سب سے بڑی اور مستند لغت، ہے جو بائیس جلدوں پر مشتمل ہے۔ اردو لغت تاریخی اصول پر کے نام سے اردو لغت بورڈ نے ترتیب دیا ہے۔ اس میں تاریخی اصولوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے الفاظ کے معنی کی تشریح کی گئی ہے۔ لیکن یہ لغت اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس میں مختلف ادوار کو مدنظر رکھتے ہوئے لسانی و تاریخی اصولوں سے کام لیا گيا ہے۔ کسی بھی لفظ کی تشریح اس میں بنا سند یا حوالہ کے بغیر درج نہیں کی گئی۔ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا تیسرا اور اردو زبان کا پہلی لغت ہے جس میں ہر لفظ کے معنی اور اعراب، اشتقاقات، محاورات، زمانے کے ساتھ اس لفظ میں آنے والے تغیرات اور لفظ کا پہلی بار کب، کس نے، کس جگہ استعمال کیا ہے درج ہے، اسی طرز کا ایک لغت فارسی میں تیار کیا جا چکا ہے جو سولہ جلدوں پر مشتمل ہے۔[1]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "آرکائیو کاپی"۔ 07 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مئی 2014 

بیرونی روابط ترمیم