اردو ڈائجسٹ پاکستان میں اردو زبان میں چھپنے والا معروف ماہنامہ ہے۔ اردو ڈائجسٹ نے اپنی اشاعت کا آغاز نومبر 1960 میں لاہور سے ریڈرز ڈائجسٹ کی روایات کو سامنے رکھتے ہوئے کیا۔ یہ متوسط اور زیریں متوسط طبقے میں مقبول ہے۔ اس میں موضوعات کا تنوع پایا جاتا ہے۔ اس کے مضامین اور تحریروں سے پاکستان کی محبت اور اسلام کی نظریاتی وابستگی بہت واضح جھلکتی ہے۔

مدیر اعلیٰالطاف حسن قریشی
مدیر منتظمطیب اعجاز قریشی
سابقہ مدیرانملک ظفر اللہ خان
شعبہسیاسیات، اردو ادب
دورانیہماہنامہ
ملک پاکستان
مقام اشاعتلاہور
زباناردو
ویب سائٹhttp://urdudigest.pk

مجلس ادارت : صدر مجلس  : ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی مدیر اعلٰی : الطاف حسن قریشی مدیرمنتظم : طیب اعجاز قریشی اسسٹنٹ ایڈیٹر : سید عاصم محمود

ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی، الطاف حسن قریشی اور ملک ظفر اللہ خان اس کے بانی مدیر ہیں۔ ڈائجسٹ کے نامور نائب مدیران میں آباد شاہ پوری،ضیاشاہد،محسن فارانی اور اختر عباس شامل ہیں جو وقفے وقفے سے وابستہ رہے۔

رسالے میں حالات حاضرہ، ملکی و غیر ملکی کہانیاں، مہم جوئی،شکار،سائنس وٹکنالوجی،تاریخ،حیوانیات وغیرہ سے متعلق تحریریں شائع کی جاتی ہیں۔ یہ گھر بھر کو تفریح کے ساتھ ساتھ معلومات اور شعور بھی فراہم کرتا ہے۔

اردو ڈائجسٹ نے اپنا ویب سائٹ بھی از سر نو ترتیب دیا ہے۔ اس پر پورا رسالے کا نہ صرف کہ پورا متن موجود ہوتا ہے بلکہ ای -رسالہ میں تو حقیقی رسالہ پڑھنے کا گمان ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ ترمیم