ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن، ملک کی سیاسی تاریخ کے گواہ اور کہنہ مشق صحافی۔ فلاحی ادارے 'کاروانِ علم فاؤنڈیشن' کے بانی اور روحِ رواں

1928ء میں بھارت کے ضلع کرنال کے ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم وہیں پر حاصل کی۔ایف ایس سی علی گڑھ سے کی ۔ تقسیم کے بعد ہجرت کر کے پاکستان آ گئے۔جرمنی سے تاریخ کے مضمون میں ڈاکٹریٹ کیا اور کچھ عرصے کے لیے پنجاب یونیورسٹی میں لیکچرر بھی رہے،

انہی دنوں ’’اردو ڈائجسٹ‘‘ کے نام سے ایک منفرد ماہنامہ شروع کیا۔صحافت کے ساتھ ساتھ تجارت میں بھی سرگرم رہے اور یہاں کے مقامی پھلوں اور سبزیوں کی برآمد شروع کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ مستحق طلبہ کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے والے ادارے کاروان علم فاؤنڈیشن کے بانی اور سیکریٹری جنرل بھی تھے۔سات دہائیوں پر مشتمل صحافتی سفر میں قید و بند سمیت کئی آزمائشوں سے بھی گذرے۔ تقسیم کار کے تحت اپنے بھائی الطاف حسن قریشی کو لکھنے کی ذمہ داری سونپی اورخود پس منظر میں آ گئے تھے،

2 نومبر 2020ء کو وفات پاگئے ،