ارُون کے معنی سرخ کے ہیں۔ لفظ ارون سرخ اس جیسے رنگ پر دلالت کرتا ہے۔ راماین میں ارون سوریا کا یکہ ڈرایور تھا۔ سوریا ہندو مت میں ایک بھگوان ہے۔ [1] تصاویر اور متون میں اس کو اگتے سورج کی مانند نارنجی اور سرخ رنگ کا دکھایا جاتا ہے۔[2]

ارون
سوریا کا رتھ بان
ارن
ارون- سوریا کا یکہ چلاتے ہوئے
ذاتی معلومات
والدینکیشپ اور ونتا
بہن بھائیگروڈ
ارون واٹ-تھائی لینڈ میں ارون کا ایک مندر

ارون کا تذکرہ بدھ مت اور جین مت کے ادب اور فنون میں بھی ہوتا ہے۔ [3][4] وہ افسانوی پرندہ گروڈ کا بڑا بھائی ہے۔ ارون اور گروڈ وید کے صوفی کاشیپ اور اہلیہ وینتا کی اولادیں ہیں۔[1] ۔ واٹ ارون کے نام سے ارون کے آشرم اور مندر تھائی لینڈ میں موجود ہیں۔ ۔[5][6] ایک رون راماین میں بھی ملتا ہے جہاں وہ ارونی نامی عورت کے محبت کرتا ہے اور اس سے دو اولادیں ہوتی ہیں؛ والی اور سوگ ریو جو بعد میں وانر بن جاتے ہیں۔ ۔[1] مہابھارت میں مذکور ہے کہ سوریا ارون کو اپنے بیٹے کرن کو ہبہ کرتا ہے مگر وہ لینے سے منع کر دیتا ہے کیونکہ وہ نہیں چاہتا جس طرح ارجن ہمیشہ لکشمن پر منحصر رہتا تھا وہ بھی جنگ میں کسی پر منحصر ہو بلکہ وہ جنگ اپنے بل بوتے پو لڑنا اور جیتنا چاہتا تھا۔ اپنیشد میں بھی ایک ارون کا تذکرہ ہے جو ایک صوفی ہوتا ہے اور اس کا بیٹا اوڈا کال بھی صوفی ہوتا ہے۔[7] ہندو مت میں ارون ان رشیوں کو بھی کہتے ہیں جو اپنے مطالعہ اور محنت کی نا پر آزادی حاصل کر لیتے ہیں۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت ٹ Roshen Dalal (2010)۔ Hinduism: An Alphabetical Guide۔ Penguin Books۔ صفحہ: 39–40۔ ISBN 978-0-14-341421-6 
  2. अरुण aruṇa: reddish-brown, tawny, red, ruddy (the colour of the morning as opposed to the darkness of night)۔ Sanskrit-English Dictionary by Monier-Williams, Monier Williams (1899)
  3. Helmuth von Glasenapp (1999)۔ Jainism: An Indian Religion of Salvation۔ Motilal Banarsidass۔ صفحہ: 267۔ ISBN 978-81-208-1376-2 
  4. John C. Huntington، Dina Bangdel (2003)۔ The Circle of Bliss: Buddhist Meditational Art۔ Serindia۔ صفحہ: 76۔ ISBN 978-1-932476-01-9 
  5. Norbert C. Brockman (2011)۔ Encyclopedia of Sacred Places, 2nd Edition۔ ABC-CLIO۔ صفحہ: 601–602۔ ISBN 978-1-59884-655-3 
  6. Phra Somphop Nasing، Chamnan Rodhetbhai، Ying Keeratiburana (2014)۔ "A Model for the Management of Cultural Tourism at Temples in Bangkok, Thailand"۔ Asian Culture and History۔ Canadian Center of Science and Education۔ 6 (2)۔ doi:10.5539/ach.v6n2p242 
  7. Paul Deussen (1980)۔ Sixty Upaniṣads of the Veda۔ Motilal Banarsidass۔ صفحہ: 533–535۔ ISBN 978-81-208-1468-4