اسماء بنت عمرو الانصاریہ

اسماء بنت عمرو الانصاریہ بیعت عقبہ میں شامل دو صحابیات میں سے ایک ہیں۔

  • پورا نام اسماء بنت عمرو بن عدي بن نابي بن سواد بن غنم بن كعب ابن سلمہ، ہے ام منيع الانصاريہ السلميہ کہلاتی ہیں۔
  • اسماء بنت عمرو الانصاریہ ان خواتین سے ہیں جنھوں نے عقبہ میں حضور سے بیعت کی تھی یہ معاذ بن جبل کی چچا زاد بہن تھیں عبد اللہ بن کعب بن مالک انصاری نے اپنے والد کعب سے روایت کی جو عقبہ میں موجود تھے ان کا کہنا ہے کہ ہم ان کے پاس ایک گھاٹی میں بیعت کے لیے جمع ہوئے تعداد میں ستر مرد تھے اور دو عورتیں تھیں ایک نسیبہ ام عمارہ تھیں اور دوسری اسماء بنت عمرو بن عدی بن نابی بنی سلمہ کی عورتوں میں سے ایک عورت تھی اور یہی ام منیع تھیں تینوں (ابن مندہ ابو نعیم ابن عبد البر) نے اسے ذکر کیا ہے[1][2]
اسماء بنت عمرو الانصاریہ
معلومات شخصیت

حوالہ جات

ترمیم
  1. الاصابہ فی تمیز الصحابہ جلد 8صفحہ 51 مؤلف: حافظ ابن حجر عسقلانی، ناشر: مکتبہ رحمانیہ لاہور
  2. اسد الغابہ جلد 11 صفحہ 1758مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير، ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور