اسی ٹائل کولین یا ایسیٹائلکولین - انسانی دماغ کے خلیات یعنی neurons میں بننے والا ایک ایسا کیمیائی مادہ ہے جو عصبی یا دماغی پیغامات کو ایک خلیے سے دوسرے خلیے میں منتقل کرتا ہے اور اسی وجہ سے اس کو عصبی ناقل یا neurotransmitter کی حیثیت دی جاتی ہے۔ اسے انگریزی میں acetylcholine لکھا جاتا ہے اور عموما اس کے لیے ACh کا اختصار اختیار کیا جاتا ہے۔ یہ سب سے پہلے دریافت کیا جانے والا عصبی ناقل ہے۔

اسی ٹائل کولین کا کیمیائی

ایک عصبی ناقل یا neurotransmitter ہونے کے کی حیثیت سے اس کا کام تمام عصبی نظام میں عصبی اشاروں (neuronal signals) کو ایک عصبون یا نیورون سے دوسرے تک منتقل کرنا اور ان کے درمیان روابط پیدا کرکے دماغ اور اعصاب کے کام کو ممکن بنانا ہوتا ہے۔ ایسیٹائل کولین یہ کام نہ صرف دماغ کے اندر کرتا ہے بلکہ دماغ سے نکلنے والے اعصاب میں بھی انجام دیتا ہے جو جسم کے مختلف اعضاء مثلا عضلات۔ آنکھوں وغیرہ کو مرکز عصبی نظام یعنی دماغ سے جوڑتے ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم