اشتیاق احمد
اشتیاق احمد (1944ء–2015ء) ایک معروف پاکستانی، بچوں کے ادیب تھے۔ انھوں نے 800 سے زائد جاسوسی ناول لکھے۔ وہ اردو میں سب سے زیادہ بچوں کے ناول لکھنے والے ادیب ہیں۔ روزنامہ اسلام کے ساتھ شائع ہونے والے ہفت روزہ رسالہ بچوں کا اسلام کے وفات تک مدیر رہے، ہفت روزہ کے ساتھ 15 سال تک وابستہ رہے۔
اشتیاق احمد | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1944ء پانی پت، ہندوستان |
وفات | 17 نومبر 2015ء کراچی، پاکستان |
قومیت | پاکستانی |
عملی زندگی | |
دور | 1970–2015 |
صنف | جاسوسی ناول، بچوں کی کہانیاں |
موضوعات | حُب الوطنی اور اسلام پسندی |
پیشہ | ناول نگار، مصنف، مدیر |
کارہائے نمایاں | غار کا سمندر، جزیرے کا سمندر، وادیٔ مرجان |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیماشتیاق احمد 1944ء میں ہندوستان کے شہر پانی پت میں پیدا ہوئے۔[1] تقسیم پاک و ہند کے بعد ہجرت کر کے پاکستان کے شہر جھنگ میں قیام کیا۔[2] انھوں ایف ایس سی تک تعلیم حاصل کی۔
تخلیقات
ترمیمپہلی کہانی ہفت روزہ قندیل میں بڑا قد اور پہلا ناول پیکٹ کا راز وجہ شہرت بنا۔[3] اس کے علاوہ درج ذیل جاسوسی ناول لکھے:
- جاسوسی ناول جن میں انسپکٹر جمشید سیریز بہت مشہور ہوئی۔[2]
- ان کی ذاتی ایجاد کردہ ناول سیریز میں شوکی برادردز کو بھی مقبولیت ملی۔
- آخری عمر میں عمران سیریز پر بھی ایک ناول لکھا جس کا نام عمران کی واپسی (اشتیاق احمد) ہے۔
جاسوسی ناول
ترمیماشتیاق احمد نے جاسوسی ناولوں کے علاوہ خودنوشت اور بچوں کے لیے کہانیاں اور رسالے بھی لکھے مگر ان کی وجہ شہرت جاسوسی ناول ہی بنے۔
خاص نمبر
ترمیماشتیاق احمد بیک وقت تین سیریز پر مشتمل ناول لکھا کرتے تھے جن میں جمشید سیریز، کامران سیریز اور شوکی سیریز شامل تھیں۔ مہینے میں عموماً جمشید سیریز کے دو ناول، کامران سیریز اور شوکی سیریز کا ایک ناول شائع ہوتا تھا۔ چھ ماہ یا سال کے بعد ایک خاص نمبر آیا کرتا تھا جس میں انسپکٹر جمشید، انسپکٹر کامران اور شوکی برادران شامل ہوتے تھے۔
- جیرال کا منصوبہ
- بلیک ہول
- برف کے اس پار
- ڈسکاؤنٹ پرائز
- دنیا کے اس پار
- سونے کا جہاز
- خزانے کی روح
- آخری سمندر
- بلیک ہول
- جیکان کی واپسی
- سرلاس
- یوڈا پر حملہ
- جھیل کی موت
جمشید سیریز
ترمیماشتیاق احمد کے جاسوسی ناولوں کی سب سے مقبول سیریز انسپکٹر جمشید سیریز ہے جس کے مرکزی کرداروں میں انسپکٹر جمشید، ان کے بچے محمود، فاروق، فرزانہ اور دوست خان رحمان، سائنس دان پروفیسر داؤد شامل ہیں۔
- جمشید سیریز کا آغاز 1972ء میں ناول "پیکٹ کا راز" سے ہوا جسے مکتبہ عالیہ نے شائع کیا۔
- اس کے بعد دو ناول "ان کے کارنامے"، "چھپا رستم" فیروزسنز نے شائع کیے۔
- شیخ غلام علی اینڈ سنز اور مکتبہ اقراء نے 1975ء سے 1980ء تک ناول چھاپے۔
- مکتبہ اشتیاق نے 1980ء سے 1983ء تک جمشید سیریز کے ناول چھاپے۔
- اشتیاق پبلی کیشنز نے دسمبر 1983ء سے نومبر 1995ء تک ناول شائع کیے۔
- انداز پبلی کیشنز نے دسمبر 1995ء سے جولائی 1988ء تک ناول شائع کیے۔
- انداز بک ڈپو نے اگست 1988ء سے فروری 2002ء تک ناول شائع کیے۔
- اٹلانٹس پبلی کیشنز نے جولائی 2003ء سے 2020ء تک ناول شائع کیے۔
- ایم آئی ایس پبلشرز نے مئی 2006ء سے جنوری 2007ء تک ناول شائع کیے۔
- ادارہ مطبوعات طلبہ نے دسمبر 2016ء میں ناول شائع کیے۔
فہرست ناول
ترمیمناول | ناشر | سال اشاعت |
---|---|---|
پیکٹ کا راز | مکتبہ عالیہ | 1972ء |
ان کے کارنامے | فیروزسنز | 1974ء |
وفات
ترمیماشتیاق احمد کراچی کتب میلہ میں شرکت کرنے کے بعد واپس اپنے آبائی شہر جھنگ آ رہے تھے۔ کراچی ایئرپورٹ پر حرکت قلب بند ہوجانے کی صورت میں انتقال کر گئے۔[4][5] ۔ آپ کی نماز جنازہ آپ کے آبائی شہر جھنگ میں پڑھائی گئی۔ آپ جھنگ ہی میں مدفون ہیں۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب "معروف ناول نگار اشتیاق احمد جھنگ میں سپرد خاک نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت". Daily Pakistan (انگریزی میں). 19 نومبر 2015. Retrieved 2024-11-23.
- ^ ا ب ویب ڈیسک (17 نومبر 2019). "انسپکٹر جمشید سیریز کے مصنف اشتیاق احمد کی تیسری برسی | Express News". ایکسپریس اردو (انگریزی میں). Retrieved 2024-11-23.
- ↑ Abdul Quddus (17 نومبر 2023)۔ "نامور ادیب، ناول نگار اور جاسوسی ڈراموں کے خالق اشتیاق احمد کی برسی18 نومبر کو منائی جائے گی"۔ Associated Press of Pakistan۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-11-23
- ↑ Web Desk (17 نومبر 2015)۔ "معروف ناول نگار اشتیاق احمد انتقال کر گئے"۔ Dawn News Urdu۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-11-23
- ↑ "Renowned novelist Ishtiaq Ahmed passes away at 74"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ 17 نومبر 2015۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-11-17