اشرف آصف جلالی
ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی پاکستان میں ایک دینی عالم ہیں جو 12 اپریل 1968 ء کوضلع منڈی بہاؤ الدین کے معروف قصبہ بھکھی شریف میں پیدا ہوئے ۔ تحریک لبیک یارسول اللہ العالمی اور تحریک لبیک اسلام کے چئیر مین ہیں۔ ان کا عالمی شہرت کا حامل عقیدہ توحید سیمینار ہر سال باقاعدگی سے ہوتا ہے۔
اشرف آصف جلالی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
شہریت | ![]() |
فرقہ | اہل سنت |
فقہی مسلک | حنفی |
جماعت | تحریک لبیک اسلام |
مناصب | |
صدر نشین [1] | |
آغاز منصب 2018 |
|
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ پنجاب |
استاذ | عطا محمد بندیالوی ، جلال الدین مشہدی |
پیشہ | عالم |
درستی - ترمیم ![]() |
تعلیم
الشاہ احمد نوارانی صدیقی میرٹھی رحمہ اللہ تعالی کے حکم پر1993ء میں ہی بغداد شریف کا سفر کیا ۔آپ نے مستنصریہ یونیورسٹی بغداد شریف سے 9 ماہ کی قلیل مدت میں جدید عربی میں ڈپلوما کیا اور حسب سابق اپنی برتری کو برقرار رکھتے ہوئے متعدد ممالک کے طلبہ کرام میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔1993۔پاکستان واپسی پر پنجاب یونیورسٹی سے شعبہ عربی میں PHD کی رجسٹریشن کروائی۔حضرت علامہ ڈاکٹر محمد ظہور احمد اظہر صاحب زیدشرفہ کی نگرانی میں حضرت بابابلھے شاہ رحمہ اللہ تعالی کے پیر ومرشد حضرت شاہ عنایت قادری رحمہ اللہ تعالی کی عظیم فقہ حنفی پہ تحقیق غایۃ الحواشی کے مخطوط پرعربی زبان میں تحقیقی مقالہ کو اپنا موضوع بنا کر تحقیق شروع کی ملک کے طول وعرض میں متعدد مخطوط جمع کیے اور درجنوں لائبریریوں کا سفر کیا اور جدید طرز پر آپ نے اپنی تحقیق کو پیش کیا تو آپ نے 2001ء میں جامعہ پنجاب یونیورسٹی سے PHDکی ڈگری حاصل کی۔آپ کا وہ تحقیق مقالہ تین جلدوں میں چھپ کر لائبریریوں کی زینت بن چکا ہے ۔
معلمین
علوم درسِ نظامی حافظ الحدیث سید محمد جلال الدین شاہ صاحب، ملک العلماء علامہ مولانا عطا محمدبندیالوی صاحب، بحرالعلوم مولانا محمد نواز کیلانوی جیسی مایہ ناز شخصیات سے حاصل کیے اور بغداد شریف سے استاذالکل شیخ عبد ا لکریم محمد المدرس البغدادی سے سند حدیث حاصل کی۔
بیعت و خلافت
امام العصر حا فظ الحدیث سید محمد جلال الدین شاہ صاحب سے بیعت ہیں۔ آستانہ عاھت
تصانیف
آپ کی تصانیف کی فہرست بہت طویل ہے۔ چند کے نام یہ ہیں۔
- فہم دین (10جلدیں)
- غائبانہ جنازہ جائز نہیں ۔
- مفہوم قرآن بدلنے کی واردات
- محاسن اخلاق
- خطبات جلالی
- ختم نبوت
- توحید و شرک
- ترک تقلید کی تباہ کاریاں
- ہم اہل سنت و جماعت ہیں
تنظیم
2007ء میں تحر یک صراط مستقیم کی بنیاد رکھی، جس کے تحت سیمینار منعقد ہوتے ہیں مدارس قائم کیے جاتے ہیں اور دیگر شعبہ جات میں کام جاری ہے۔
تحریک
2015ء میں سینکڑوں علما اور لاکھوں عوام کی موجودگی میں ان کو تحریک رہائی غازی ممتاز حسین قادری کا امیر منتخب کیا گیا، جہاں پر عوام و خواص نے آپ کے ہاتھ پر بیعت کی۔ بعد ازاں اس تحریک کا نام تحریک لبیک یارسول اللہ رکھا گیا۔ [حوالہ درکار]
تدریس
لاہور میں ایک دینی درس گاہ قائم کی جس کا نام مرکزصراط مستقیم ہے جس میں سینکڑوں طلبہ مصر وف تعلیم ہیں ڈاکٹرصاحب خود مرکز میں تدریس کرتے ہیں نیز جامعہ جلالیہ رضویہ مظہرالاسلام بھی انھیں کے زیر انتظام چل رہا ہے۔
حوالہ جات
- -شہر-اعتکاف-کا-ذکر-نہیں -اشرف-آصف-جلالی اسلامی تعلیمات میں شہر اعتکاف کا ذکر نہیں : اشرف آصف جلالی[مردہ ربط]
- ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کا انٹرویوin TAHAFFUZ, MAY 2010, انٹرویوز، محمد نواز کھرلآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ tahaffuz.com (Error: unknown archive URL)
- See more at: http://www.tahaffuz.com/4439/#sthash.pL6zNn86.dpufآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ tahaffuz.com (Error: unknown archive URL)
بیرونی روابط
https://www.facebook.com/TehreekSirateMustaqeem/# https://www.facebook.com/DrAshrafAsifJalali/#
- ادارہ صراط مستقیم کی ویب گاہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ siratemustaqeem.net (Error: unknown archive URL)