اصغر حسین دیوبندی

ہندوستانی عالمِ دین، مشہور محدث

مشہور عالم دین پورا نام مولانا میاں اصغر حسین بن شاہ محمد حسن ہے۔ دیوبند میں انکا خاندان علمی و بزرگی حیثیت سے مشہور رہا۔

پیدائش

ترمیم

1294ھ میں دیوبند میں پیدا ہوئے۔

تعلیم

ترمیم

والد سے قرآن شریف اور فارسی میں گلستاں تک پڑھ کر دار العلوم دیوبند میں داخل ہوئے ارو 1310ھ میں فارسی کی تکمیل کے بعد عربی شروع کی اور 1320ھ تک دار العلوم میں ان کا تعلیمی مشغلہ رہا۔

تدریس

ترمیم

تعلیم سے فراغت کے بعد 1321ھ کے اواخر میں محمود الحسن نے جون پور کی اٹالہ مسجد کے مدرسہ کی صدر مدرسی کے لیے ان کا انتخاب کیا، جہاں 7 سال تک تشنگانِ علوم دینیہ پڑھاتے رہے۔

رسالہ القاسم

ترمیم

1328ھ میں جب ارباب دار العلوم دیوبند سے ایک ماہنامہ رسالہ القاسم جاری کرنے کا فیصلہ کیا تو آپ کو جون پور سے بلا کر القاسم کے کام پر مامور کیا، اسی کے ساتھ مختلف کتابوں کے اسباق بھی ان کے سپرد کیے گئے، ان کے درس میں عموماً تفسیر و حدیث کی کتابیں رہتی تھیں۔

بیعت

ترمیم

اپنے بزرگ ماموں میاں جی منّے شاہ اور عالم دین امداد اللہ مہاجر مکی سے اجازت و خلافت حاصل تھی۔

تصانیف و تالیف

ترمیم

اردو زبان میں فقہ و فرائض اور تاریخ وغیرہ کے موضوعات پر چھوٹی بڑی تقریباً 26 کتابیں ان کی تصنیف و تالیف ہیں۔

وفات

ترمیم

1363ھ کے اوخر میں اپنے متوسلین کی دعوت پر گجرات (بھارت) گئے، راندیر میں قیام تھا کہ اچانک حرکت قلب بند ہو گئی اور 22 محرم الحرام 1364ھ بروز دوشنبہ داعئ اجل کو لبیک کہا، وہیں دفن ہوئے۔