شمالی ہند کا تاریخی شہر ہے جو ریاست اتر پردیش میں واقع ہے۔ سلطان فیروز شاہ تغلق نے تعمیر کرایا۔ جونا خان نے جو بعد میں السلطان المجاہد ابوالفتح محمد شاہ کا لقب اختیار کر کے سریر آرائے سلطنت ہوا۔ اپنے نام پر اس کا نام جون پور رکھا۔ سلطنتِ تغلق کے بعد شاہان شرقی کا دار الحکومت رہا۔


جون پور
जौनपुर
شہر
Shahi bridge, Jaunpur
شاہی پل، جونپور
ملکبھارت
ریاستاترپردیش
ضلعجونپور
قائم شدہ1359
قائم ازفیروز شاہ تغلق
وجہ تسمیہمحمد بن تغلق, whose given name was Jauna Khan
رقبہ
 • کل2,038 کلومیٹر2 (787 میل مربع)
بلندی82 میل (269 فٹ)
آبادی (2001)
 • کل4,494,204
 • درجہ43 in UP
 • کثافت1,113/کلومیٹر2 (2,880/میل مربع)
زبانیں
 • دفتریہندی، اردو
منطقۂ وقتبھارتی معیاری وقت (UTC+5:30)
گاڑی کی نمبر پلیٹUP62
جنسی تناسب1000 males per 1024 females /
ویب سائٹhttp://jaunpur.nic.in

شاہان جون پور

ترمیم
  • 1394ء – ملک سرور خان خواجہ جہان
  • 1399ء – مبارک شاہ
  • 1400ء – شمس الدین ابراہیم شاہ شرقی بن مبارک
  • 1440ء – محمود شاہ بن ابراہیم
  • 1456ء – محمد شاہ (والد کے ساتھ مشترکہ)
  • 1458 تا 1500ء – حسین شاہ بن محمود 1476ء مین بنگال بھاگ کیا وہیں 1500ء میں وفات ہوئی۔

تعلیم

ترمیم

جونپور شہر اور تعلیم کا رشتہ بہت پرانا ہے جونپور مملکت کے شاہ ابراہیم شرقی کے زمانہ میں جونپور علم و فن کا مرکز بن چکا تھا بڑے بڑے علما کی خانقاہیں اور مدارس اسلامیہ قائم ہو چکے تھے اس لیے مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر نے اس شہر کو شیراز ہند کا نام دیا تھا

مشہور مدارس اسلامیہ

ترمیم
  • مدرسہ کرامتیہ ملا ٹولہ جونپور
  • مدرسہ قرآنیہ بڑی مسجد جونپور
  • جامعہ حسینیہ لال دروازہ جونپور
  • ریاض العلوم چوکیہ گورینی
  • جامعہ فاروقیہ صبرحد
  • ضیاء العلوم مانیکلاں
  • اعجاز العلوم کھیتاسرائے

قابل ذکر شخصیات

ترمیم

علما و مشائخ نے تیموری حملے کے بعد دِلّی چھوڑ کر اسی شہر (جونپور) کا رخ کیا تھا، بڑے بڑے جید علما اور صوفیا اس زمین میں قیام پزیر ہوئے اور یہاں کی مٹی کو مفتخر کیا

یہ وہ ہستیاں تھیں جو علم و تصوف کے میدان میں ممتاز تھیں اور جن کی روحانیت سے جونپور کی زمین سرشار اور شاداب رہی [3]

مشہور کالج اور یونیورسٹیاں

ترمیم
  • ویربہادرسنگھ پوروانچل یونیورسٹی جونپور
  • تلک دھاری سنگھ پی جی کالج جونپور
  • رضوی حس شیعہ پی جی کالج جونپور
  • محمد حسن پی جی کالج جونپور
  • فریدالحق میموریل ڈگری کالج صبرحد جونپور

تاریخی عمارتیں

ترمیم
  • شاہی جامع مسجد جونپور
  • شاہی اٹالہ مسجد
  • شاہی لال دروازہ مسجد
  • شاہی چار انگل مسجد
  • شاہی محل جونپور
  • مقبرہ فیروز شاہ تغلق
  • مقبرہ شرقی
  • شاہی عیدگاہ
  • شیتلا چوکیہ دھام
  • شاہی تالاب کھیتاسرائے جونپو

مزید دیکھیے

ترمیم

جونپور، اترپردیش

حوالہ جات

ترمیم
  1. کتاب "دیار پورب میں علم و علما" مصنف قاضی اطہر مبارکپوری
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 10 اگست 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2022 
  3. جونپور کا تخلیقی نور | قندیل[مردہ ربط]