اغادیز کی سلطنت (جسے ایر کی تینیرے سلطنت، [1] سلطنت ایر یا اسبین کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) ایک بربر سلطنت تھی جو شمالی وسطی نائجر میں صحرائے اعظم کے جنوبی کنارے پر واقع اییر پہاڑوں کے درمیان اغادیز شہر میں واقع تھی۔ اس کی بنیاد سنہ 1430ء میں تواریگ اور ہاؤسا کے لوگوں نے ایک تجارتی چوکی کے طور پر رکھی تھی۔ اغادیز سلطنت کو بعد میں سونگھائی سلطنت نے سنہ 1500ء میں فتح کر لیا تھا [1] سنہ 1591ء میں سونگھائی سلطنت کی شکست کے بعد، اغادیز سلطنت نے اپنی آزادی دوبارہ حاصل کی۔ اسے 17ویں صدی کے دوران آبادی اور معاشی سرگرمیوں میں زبردست کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ سلطنت سنہ 1906ء میں فرانسیسی تسلط کے تحت آئی۔

تینیرے سلطنت ایر
سلطنت کا اندازہ مقام
سلطنت کا اندازہ مقام
دار الحکومتاغادیز
عمومی زبانیںتئیرت، عربی، ہاوسا
مذہب
اسلام
حکومتسلطنت
قیام
• سلطنت کا قیام
1404ء
• اغادیز کو نئی سلطنت دار الحکومت قرار دیا گیا۔
1430ء
• سونگھائی نے فتح کیا
1500ء
• سونگھائی سلطنت کا خاتمہ
1591ء
• فرانسیسی مغربی افریقہ میں شامل کیا گیا
1906ء
ماقبل
مابعد
سونگھائی سلطنت
کیل فیروان
کیل اووے
کیل گیریس
فرانسیسی مغربی افریقہ
موجودہ حصہنائیجر

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب James B. Minahan (2016)۔ Encyclopedia of Stateless Nations: Ethnic and National Groups around the World, 2nd Edition۔ ABC-CLIO۔ صفحہ: 418۔ ISBN 978-1-61069-954-9