افتخار احمد خان

پاکستان میں سیاستدان

سردار افتخار احمد خان، ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو اکتوبر 2018 سے جنوری 2023 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔ سردار خان، ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو اکتوبر 2018 سے جنوری 2023 تک خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔ خان 2018 کے پاکستانی ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر حلقہ پی کے 3 سے خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔

افتخار احمد خان
معلومات شخصیت
جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن سنہ
15 اگست 2018 
حلقہ انتخاب پی پی-3  
پارلیمانی مدت 17 ویں صوبائی اسمبلی پنجاب  
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

[2]

سیاسی کیریئر

ترمیم

خان 14 اکتوبر 2018 کو ہونے والے پاکستانی ضمنی انتخابات 2018 میں حلقہ PP-3 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ انھوں نے پاکستان تحریک انصاف کے محمد اکبر خان کو شکست دی۔ خان نے 43,259 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے قریبی حریف نے 43,032 ووٹ حاصل کیے۔ [3] سردار افتخار احمد خان27 نومبر 1969 کو فتح جھنگ میں پیدا ہوئے اور 2006 میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویشن کیا۔ انھوں نے 1991 میں پاکستان آرمی میں بطور آفیسر کمیشن حاصل کیا۔ انھوں نے 1998-99 کے دوران میونسپل کارپوریشن فتح جنگ کے کونسلر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اور بطور تحصیل ناظم فتح جنگ 2001-05 کے دوران انجام دیں۔ وہ ایک ماہر زراعت ہیں ، جو 14 اکتوبر 2018 کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے ہیں۔ ان کے بھائی، سردار مختار احمد خان 2015-19 کے دوران یونین کونسل اجووالہ ڈسٹرکٹ اٹک کے چیئرمین رہے۔ اور ایک اور بھائی عابد عزیز نے 2015-19 کے دوران میونسپل کمیٹی فتح جنگ کے ارکان کے طور پر خدمات انجام دیں۔ [4]

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://www.pap.gov.pk/members/profile/en/21/1621
  2. "By-elections 2018: Unofficial results"۔ nation.com.pk۔ 14 October 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اکتوبر 2018 
  3. "By-Election 2018: PTI, PML-N win four NA seats each"۔ geo.tv۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اکتوبر 2018 
  4. https://www.pap.gov.pk/members/profile/en/21/1621