افسانان کتاب
افسانان کتاب نوجوان محقق، کھوار شاعر، افسانہ نگار، کالم نگار، دانشور اور انفارمیشن آفیسر چترال محمد یوسف شہزاد کی کھوار زبان کے چند افسانہ نگاروں کے افسانوں پر مشتمل کتاب ہے - یہ کھوار افسانوں کی پہلی کتاب ہے جسے انجمن ترقی کھوار چترال نے شایع کیا ہے۔ کھوار کے افسانہ نگاروں میں شیر ولی خان اسیر، گل مراد خان حسرت، عنایت اللہ فیضی، ممتاز حسین، محمد نقیب اللہ رازی، رحمت عزیز چترالی اور محمد یوسف شہزاد شامل ہیں۔ محمد یوسف شہزاد انجمن ترقی کھوار چترال کے صدر رہ چکے ہیں۔ اور چترال کے اردو اور کھوار لکھاریوں میں ممتاز مقام رکھتے ہیں۔ آپ چترال کے اخبارات میں کالم بھی لکھتے ہیں۔ کھوار شاعری کے ساتھ ساتھ کھوار نثر میں بھی لکھتے ہیں اور ہر خاص و عام میں مقبول ہیں۔ ابھی تک آپ کا مجموعہ کلام منظر عام پہ نہیں آیا ہے۔
فائل:Afsanaan Kitaab by Yousuf Shehzad available with Khowar Academy Library.png کتاب کا سرورق | |
مصنف | محمد یوسف شہزاد |
---|---|
صنف | کھوار نثر |
ناشر | انجمن ترقی کھوار چترال |