افغانستان میں ہندومت
افغانستان میں ہندومت کے پیروکار بہت کم ہیں۔ ان کی تعداد اندازہً 1،000 کے قریب ہے۔ یہ لوگ زیادہ تر کابل اور افغانستان کے دیگر اہم شہروں میں رہتے ہیں۔[1][2][3][4]
افغانستان پر اسلام کی جانب سے کی گئی فتح سے پہلے یہاں کی عوام بہت مذہبی تھی۔ ہندو اور بدھ مت کے پیروکار زیادہ تھے۔ گیارہویں صدی میں تمام ہندو مندروں کو تباہ کر دیا گیا یا مساجد میں تبدیل بدل دیا گیا تھا۔
تاریخ
ترمیمہندومت کے آغاز کے حوالے سے کوئی قابل بھروسا معلومات نہیں ہے، پر مؤرخین کا ماننا ہے کہ قدیم دور میں جنوبی ہندوکش ثقافتی طور پر وادیٔ سندھ کی تہذیب کے ساتھ منسلک تھا۔ بہت سے مؤخین کا کہنا ہے کہ 330 ق م میں سکندر اعظم اور ان کی یونانی فوج کے آنے سے قبل افغانستان ہخامنشی سلطنت کے ماتحت تھا اور اس میں قدیم آریاناؤں آباد تھے۔ تین سال کے بعد سکندر کے جانے کے بعد یہ (افغانستان) سلوقی سلطنت کا حصہ بن گیا۔ 305 قبل-عام زمانہ میں سلوقی موریائی جنگ کے نتیجے میں سلوقی سلطنت ہندوکش کے جنوبی علاقے سے ہاتھ دھو بیٹھی اور موریا سلطنت اس پر قابض ہو گئی۔
پانچویں اور ساتویں صدی کے درمیان میں جب چینی سیاح فاہیان، سئنگ ین اور ہیون سانگ نے افغانستان کا سفر کیا، انھوں نے کئی سفر نامے لکھے، جن میں افغانستان کے متعلق معتبر معلومات تھیں۔ انھوں نے کہا کہ شمال میں دریائے آمو اور دریائے سندھ کے درمیان کے حصوں میں بدھ مت کی پیروی ہوتی تھی۔[5] تاہم، انھوں نے ہندومت کے حوالے سے زیادہ بحث نہیں کی پر سئنگ ین نے اس متعلق بات کی تھی کہ ہفتھالی (hephthalite) حکمرانوں نے کبھی بدھ مت کو تسلیم نہیں کیا اور ان حکمرانوں نے ”جعلی دیوتاؤں کا پرچار کیا اور اپنی خوراک کے لیے حیوانوں کا قتل کیا“۔[5] چینی بھکشو بدھ مت کے ساتھی تھے۔ ممکن ہے کہ کسی اور مذہب کے موضوع پر لکھنا میں ان سیاحوں کو دلجسپی نہیں تھی۔ اس کے علاوہ فوجی رہنماؤں اور لٹیروں کی وجہ سے افغانستان جانا خطرے سے خالی نہیں تھا۔[5]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Sikhs struggle for recognition in the Islamic republic آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ rfi.fr (Error: unknown archive URL), by Tony Cross. November 14, 2009.
- ↑ "Latest world news, breaking world news - MSN India"۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-03-31
- ↑ Legal traditions of the world: sustainable diversity in law, H. Patrick Glenn Edition 3, Oxford University Press, 2007
- ↑ "Dark days continue for Sikhs and Hindus in Afghanistan"۔ Hindustan Times۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مئ 2015
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) - ^ ا ب پ "Chinese Travelers in Afghanistan"۔ Abdul Hai Habibi۔ alamahabibi.com۔ 1969۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-08-09
بیرونی روابط
ترمیم- www.afghanhindu.infoآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ afghanhindu.info (Error: unknown archive URL)
- امریکا کی افغان ہندو ایسوسی ایشن
- ہندوؤں نے افغاستان چھوڑ دیا، ہندوستان ٹوڈے، 2 اپریل 1994ء
- کندہ کاری افغانستان میں ہندو حکمرانی پر روشنی ڈالتی ہے ، انڈین ایکسپریس 5 جنوری 2010