فاہیان
فاہیان (337ء-422ء) ایک چینی بدھ سیاح تھا جس نے پیدل چین سے بدھ مت کے مقدس مقامات کا سفر کیا جو اب پاکستان، انڈیا ،بنگلہ دیش اور سری لنکا میں واقع ہیں۔ اس کا یہ سفر اس لیے بھی اہمیت کا حامل تھا کہ اس سے قبل کوئی بھی چینی ہندوستان نہیں آیا تھا اور اس کا بنیادی مقصد چین میں بدھ مت کے بگڑتے ہوئے عقائد کو دوبارہ صحیح کرنا تھا۔ اس نے اس سفر کے ذریعے بدھ مت کی مذہبی دستاویز جمع کیں اور چین لے گیا۔ یہ سفر 399ء سے 412ء تک جاری رہا۔
فاہیان | |
---|---|
فاہیان اشوک کے ویران مقام پر | |
ذاتی | |
پیدائش | 337ء |
وفات | 422ء (عمر 85 سال) |
مذہب | بدھ مت |
قابل ذکر کام | فوگوجی (Foguoji) (بدھ ریاستوں کا ایک ریکارڈ) |
سوانح حیات
ترمیمفاہیان چین کا باشندہ، بدھ مت کا پیروکار اور عالم تھا۔ صرف 25 سال کی عمر میں یہ آج سے تقریباً ڈیڑھ ہزار سال قبل ہندوستان آیا تاکہ بدھ مت کے بارے میں مستند معلومات اور دیگر کوائف حاصل کرسکے۔ فاہیان 399ء سے 412ء تک ہندوستان رہا۔ فاہیان کے متعلق معلوم ہوتا ہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور امیر گھرانے کا چشم و چراغ تھا۔ ”ینگ ینگ“ کو اس کا آبائی شہر قرار دیا جاتا ہے۔ روایت ہے کہ فاہیان 85 سال تک زندہ رہا۔ اس نے اپنے سفرِ ہندوستان کے تمام حالات و واقعات کو تفصیل سے قلمبند کیا۔ چین میں بدھ مت کے فروغ کی ایک وجہ فاہیان کا سفر نامہ تھی، جسے وہاں بہت اہمیت دی جاتی رہی۔