اقبال اسٹیڈیم
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد، پاکستان میں ایک ٹیسٹ کرکٹ گراؤنڈ ہے۔ اس گراؤنڈ کے سابقہ نام “لائلپور اسٹیڈیم“، “نیشنل اسٹیڈیم“ اور “سٹی اسٹیڈیم“ تھے۔ موجودہ نام برصغیر پاک و ہند کے مشہور و معروف شاعر علامہ اقبال کے نام پر رکھا گیا۔ اس گراؤنڈ میں 25،000 تماشائیوں ک گنجائش ہے۔ اس گراؤنڈ میں 25 ٹیسٹ میچ اور 14 ایک روزہ بین الاقوامی میچ منعقد ہو چکے ہیں۔ تمام کے تمام 14 ٹیسٹ ڈرا ہوئے۔
میدان کی معلومات | |
---|---|
مقام | اسٹیڈیم روڈ فیصل آباد |
جغرافیائی متناسق نظام | 31°26′2″N 73°5′9″E / 31.43389°N 73.08583°E |
گنجائش | 25،000 |
ملکیت | فیصل آباد سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن/ پاکستان کرکٹ بورڈ |
مشتغل | فیصل آباد سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن |
متصرف | فیصل آباد کرکٹ ٹیم، فیصل آباد وولوز، پاکستان |
اینڈ نیم | |
پویلین اینڈ گالف کورس اینڈ | |
بین الاقوامی معلومات | |
پہلا ٹیسٹ | 16 اکتوبر – 21 اکتوبر 1978: پاکستان بمقابلہ بھارت |
آخری ٹیسٹ | 21 جنوری- 25 جنوری 2006: پاکستان بمقابلہ بھارت |
پہلا ایک روزہ | 23 نومبر 1984: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ |
آخری ایک روزہ | 29 مئی 2011: سانچہ:Country data پاکستان اے بمقابلہ افغانستان |
بمطابق 29 اگست 2009 ماخذ: http://www.cricinfo.com/پاکستان/content/ground/58927.html اقبال اسٹیڈیم، کرک انفو پر |
گراؤنڈ ریکارڈ
ترمیم- پہلا ٹیسٹ:، پاکستان بمقابلہ بھارت، اکتوبر 1978ء ۔
- پہلا ایک روزہ بین الاقوامی: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، نومبر 1984ء ۔
ٹیسٹ
ترمیم- زیادہ سے زیادہ ٹیم سکور: 6–674 ٹیم: پاکستان بمقابلہ بھارت، اکتوبر 1984ء۔
- کم سے کم ٹیم سکور: 53 آل آؤٹ، ٹیم: ویسٹ انڈیز بمقابلہ پاکستان، اکتوبر 1986ء۔
- زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور: 253 کھلاڑی: سینتھ جے سوریا ٹیم: سری لنکا بمقابلہ پاکستان، اکتوبر 2004ء۔
- بہترین گیند بازی (میچ): 12–130 (7–76 اور 5–54) کھلاڑی: وقار یونس ٹیم: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، اکتوبر 1990ء۔