اقوام متحدہ کا یوم عربی زبان
اقوام متحدہ یوم عربی زبان (عربی: اليوم العالمي للغة العربية)، تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم یونیسکو کے زیر اہتمام 18 دسمبر [1] کو دنیا میں عربی زبان کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ 1973ء میں عربی زبان اقوام متحدہ کا دفتری زبان قرار پایا [2] عربی زبان کا عالمی دن منانے کا مقصد مختلف زبانیں بولنے والے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے، ان کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی پیدا کرنا اور مختلف تہذیبوں کے درمیان ڈائیلاگ کو فروغ دینا ہے۔ یونیسکو کے مطابق آج عرب دنیا میں بیالیس کروڑ بیس لاکھ سے زیادہ کی مادری زبان عربی ہے اور دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ڈیڑھ ارب سے زیادہ مسلمان عربی زبان کو کسی نہ کسی شکل میں استعمال کرتے ہیں۔ وہ روزانہ پنج وقتہ نماز عربی الفاظ میں ادا کرتے اور اللہ کی آخری نازل کردہ آسمانی کتاب قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہیں۔
عربی زبان کا عالمی دن اليوم العالمي للغة العربية | |
---|---|
عالمی یومِ عربی کا سلوگن | |
تاریخ | 18 دسمبر |
تکرار | سالانہ |
پہلی مرتبہ | 2010 |
منسلک | بین الاقوامی یوم مادری زبان، اقوام متحدہ کا یوم چینی زبان، اقوام متحدہ یوم انگریزی زبان، اقوام متحدہ یوم فرانسیسی زبان، UN Portuguese Language Day، اقوام متحدہ یوم روسی زبان، اقوام متحدہ یوم ہسپانوی زبان، UN Swahili Language Day |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ , News Release UN launches new initiative to promote multilingualism. Consulted on 2011-04-23.
- ↑ , News Release UN marks English Day as part of celebration of its six official languages. Consulted on 2011-04-23.