الباحہ علاقہ یا منطقہ الباحہ (انگریزی: Al Bahah Region; عربی: منطقة الباحة) جنوبی سعودی صوبہ ہے جس کے مشرق میں سعودی صوبہ عسیر علاقہ واقع ہے جبکہ باقی تین اطراف شمال، مغرب اور جنوب سے صوبہ الحجاز سے گھرا ہوا ہے۔ صوبہ کا کل رقبہ 15,000 مربع کلومیٹر اور آبادی لگ بھگ 459,200 (1999ء) ہے۔ صوبائی صدرمقام صوبہ کے نام پر ہے شہر الباحہ ہے، دوسرا اہم شہر بلجرشي (بلجرشی) ہے، جہاں مشہور زمانہ قدیم منڈی "سوق السبت (sooqe as-sabt)" (اردو: ہفتہ بازار) لگائی جاتی ہے۔ منڈی یا بازار کس زمانہ سے لگایا جا رہا ہے کسی کو معلوم نہیں تاہم بازار کا آغاز نماز فجر کے بعد ہی صبح پانچ بجے کر دیا جاتا ہے اور کاروبار دوپہر تک جاری رہتا ہے۔ پورے علاقہ کے لوگ ہاتھ سے بنی اشیاء کی خریدوفروخت کرتے ہیں۔ علاقہ کے دیگر اہم شہروں میں طائف (Taifبیشا ( Beesha )، ابہا (ابھا) اور الکنفندہ (Al Qunfunda) شامل ہیں۔ علاقہ میں رہائشی قبائل میں غمد (Ghamid) اور ظہران (ظہران) شامل ہیں۔

الباحہ
Al-Bahah

الباحة
علاقہ
الباحہ سعودی عرب کے نقشہ پر
الباحہ سعودی عرب کے نقشہ پر
دار الحکومتالباحہ
اضلاع7
حکومت
 • گورنرمشاری بن سعود بن عبدالعزيز
رقبہ
 • کل9,921 کلو میٹر2 (3,831 مربع میل)
آبادی (2010 مردم شماری)
 • کل411,888
 • کثافت42/کلو میٹر2 (110/مربع میل)
آیزو 3166-2:SA11

مزید پڑھیےترميم

سعودی عرب کے علاقہ جات

حوالہ جاتترميم