التہاب جگر مزمن (chronic hepatitis) جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ ایک ایسی التہاب جگر (hepatitis) کو کہا جاتا ہے کہ جو اپنی نوعیت و مدتِ علت میں پرانی، دائمی یا مزمن (chronic) ہو۔ اس کی طبی تعریف کی رو سے ایک ایسی جگر کی ایک ایسی التہاب (inflammation) یا سوزش کہ جو چھ (6) ماہ یا اس سے زائد عرصے سے چلی آ رہی ہو تو اس کو التہاب جگر مزمن میں شمار کرا جاتا ہے۔ اس کی بنیادی طور پر تین کیفیات ایسی ہوتی ہیں کہ جن میں یہ سامنے آتی ہے۔

  1. قراری التہاب جگر مزمن (chronic persistent hepatitis)
  2. فاعل التہاب جگر مزمن (chronic active hepatitis)
  3. تشمع (cirrhosis)