الجنات الثمانیہ عربی زبان میں شیخ احمد سرہندی کی سوانح حیات ہے جو اُن کے پوتے شیخ عبد الاحد وحدت کی تصنیف ہے۔

اسی عنوان سے ڈاکٹر محمد سلطان شاہ جو یونیورسٹی آف گلاسگو کے مرکز برائے تعلیمات اسلام میں زیر تعلیم ہیں کا مقالہ ہے۔

اسی مخطوطہ پر ڈاکٹر محمد ہمایوں عباس شمس صاحب نے گلاسگو یونیورسٹی سے ہی دادِ تحقیق دی تھی اور اس ضمن میں ان کا مقالہ الجنات الثمانیہ اور اس کا مصنف (ایک اجمالی تعارف) مجلہ فکر و نظر، اسلام آباد (ج:64، شمارہ:3) میں شائع ہو چکا ہے۔

الجنات الثمانیہ کا اُردو ترجمہ مفتی محمد علیم الدین نقشبندی مجددی نے کیا ہے جو 2008ء میں جہلم، پاکستان سے شائع ہوا۔